پاکستان سمیت متعدد ممالک میں عید منائی جارہی ہے

0
27

غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کے لیے خوشیوں کا سب سے اہم تہوار عید ایسے موقع پر آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور بم حملوں میں اب تک 69 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سترہ بچے اور آٹھ خواتین شامل ہیں۔ اسرائیل میں بھی فلسطینی اسرائیلی اوریہودی اسرائیلوں کے درمیان تشدد کی خبریں ہیں۔

بھارت میں عید جمعے کے روز منائی جائے گی تاہم خطے کشمیر میں جمعرات کو عید منائی جا رہی ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایک پیغام میں اہل پاکستان اور ملت اسلامیہ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق عید کے حوالے سے ایس او پیز پر بہت کم عمل کیا گیا۔ نماز کے دوران سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھا گیا۔ بڑی تعداد میں بچے اور معمرافراد بھی اجتماعات میں شریک تھے اور لوگ گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دیتے رہے۔

نماز عیدالفطر کے لیے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ کراچی میں نماز عیدالفطر کی بڑی جماعتیں ہوئیں۔
کورونا کی وجہ سے بیشتر مقامات پر چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہوئی جہاں تمام ہدایات کا خیال رکھا گیا اور لوگ ماسک لگا کر نماز پڑھنے آئے۔

Leave a reply