پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج میوزک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

0
24

1982میں میوز ک کے عالمی دن منانے کا آغاز ہوا ،تب سے آج تک پوری دنیا میں اکیس جون کو میوزک کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی یہ دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے میوزک کے متوالے اس دن کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔پاکستان کی دھرتی پر بننے والا میوزک پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے یہاں کے گلوکار ہوں یا میوزیشنز سب نے پاکستان کا نام اپنے کام اپنے سروں کی بنا پر روشن کیا۔ آج کے دن ملک بھر میں موسیقی سے جڑے افراد تنظیموں کے اہتمام منعقد کئے جانے والی تقریبات کا حصہ بنیں گے ۔اس دن کو منانے کا مقصد تمام ملکوں کی ثقافت کو موسیقی کے زریعے اجاگر کرنا ہے ۔ پاکستانی موسیقی کی بات کی جائے تو یہاں عظیم گلوکار اور موسیقار گزرے ہیں جنہوں نے

اپنے زمانے میں آگے کے سو سال کا کام کیا ان کے بنائے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں۔میوزک کو روح کی غذابھی کہا جاتا ہے اچھا میوزک انسان کے موڈ کو مزید اچھا کر دیتا ہے ۔میوزک کے اس عالمی دن کے حوالے سے ہم امید کرتے ہیں کہ آج کے دن موسیقی کے فروغ اور اسکو در پیش مسائل کو نہ صرف اجاگر کیا جائے گا بلکہ اس کا حل بھی نکالا جائیگا ۔کچھ گلوکار ایسے گزرے ہیں جن کا نام ان کے کام کی وجہ سے رہتی دنیا تک رہے گا اس میں نور جہاں، مہد ی حسن ، نصرت فتح علیخان اور رفیع لتا و دیگر قابل ذکر ہیں۔

Leave a reply