fbpx

پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے، چوہدری سرور

گورنرپنجاب چوہدری سرورسے انڈونیشین سفیرآدم ملاورمان توگیو نے ملاقات کی ہے، گورنراورانڈونیشین سفیرنے دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا ہے، گورنرپنجاب اورانڈونیشین سفیر نے امن کیلئے مسئلہ کشمیراورمسئلہ فلسطین کا حل لازمی قراردیدیا ہے، انڈونیشین سفیرنے دہشت گردی کے خاتمے اورافغان امن عمل کیلئے پاکستانی کردارکوسراہا ہے.

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ پاکستان اورانڈو یشیا کے مابین گہرے مذہبی، ثقافتی اورتجارتی تعلقات ہیں، انڈونیشیا پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنرہے، دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، پاکستان انڈونیشیا سے پام آئل درآمد کرنے والے سرفہرست 5 ممالک میں شامل ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارتی وفود کے تبادلے سے دوطرفہ تعلقات مذید مستحکم ہوں گے، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے سپیشل اکنامک زونز بنا رہی ہے، بزنس کمیونٹی کا ملک کی ترقی میں اہم کردار ہے، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک ہے.

انڈونیشین سفیررآدم ملاورمان توگیو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انڈونیشین سرمایہ کارپاکستان کے معاشی استحکام اورترقی کیلئے اپنا کردارادا کررہے ہیں، دہشت گر دی کے خاتمے اورامن کیلئے پاکستان کی قربانیں قابل تحسین ہیں