پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا : گورنر سندھ کا دعویٰ

0
24

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان میں فروخت ہونے والے پیٹرول کو دنیا بھر میں ملنے والے پٹرول سے سستا ترین قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز لگائے جاتے تھے لیکن ہماری حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جس کی وجہ سے پاکستان سے سستا پیٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا ۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کہتی ہیں کہ آنے والے ماہ میں حکومت پیٹرول کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے ، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر شدید تنقدی کی اور کہا کہ تباہی سرکار نے مہنگائی کی سونامی کا با ضابطہ اعلان کر دیا ہے ، حکومت نے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کا ہدف 610 ارب روپے رکھا تھا ، قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اب پیٹرولیم لیوی بھی عوام سے وصول کی جائے گی۔
نے کہا کہ اب پیٹرول کی قیمت اضافے کے ساتھ ہر ماہ 4 سے 5 روپے فی لیٹر لیوی بھی عائد کی جائے گی ، آنے والے ماہ میں حکومت پیٹرول کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے ، پہلے ہی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 18.34فیصد ہو چکی ہے ، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت اب آئی ایم ایف چلائے گی ، غربت اور بیروزگاری کی شرح مسلسل بڑھنے کے باوجود عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جائے گا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ پیٹرول لیوی ہر مہینے 4 روپے بڑھائی جائے گی، پیٹرول لیوی کو 30 روپے تک لے کر جانا ہے ، آئی ایم ایف نے 700 ارب روپے کا ٹیکس لگانے کا مطالبہ کیا تھا، حکومت چھوٹے لوگوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرے گی۔ انہوں نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل ہوا، آئی ایف پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر دے گا۔

Leave a reply