پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند

0
29

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان پایا گیا-

باغی ٹی وی : آج 100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کمی سے 43829 پر بند ہوا کاروباری دن میں 100 انڈیکس 821 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

جعلی نتیجہ،کرپشن کی انتہاہ،ڈی ایچ کیو بنا لوگوں کیلئے عذاب

100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 43720 رہی جبکہ بازار میں آج 22 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 108 ارب روپے کم ہوئی ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 6 سو 78 ارب روپے ہے۔

روپےکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

دوسری جانب آج انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد روپے کی قدر مزید گر گئی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 170.53 سے بڑھ کر 170.74 روپے پر پہنچ گیا۔


وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5 بڑی کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات 28ہزار سے تجاوز

Leave a reply