پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100انڈیکس ایک لاکھ سےزائد پوائنٹس عبورکرگیا

pse

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100انڈیکس ایک لاکھ سےزائد پوائنٹس عبورکرگیا

اسٹاک ایکسچینج 790 پوائنٹس کی تیزی سے 1 لاکھ پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکرگیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1233پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کاروبارکے دوران انڈیکس ایک لاکھ 502پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا، 28 نومبر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں گولڈن ڈے بن گیا،نومبر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ریکارڈ کامہینہ ثابت ہوا،معاشی اشارے بہتر ہونے سے مارکیٹ میں سرمایہ کارسرگرم ہیں

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے 1 لاکھ پوائنٹس سے تجاوز پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرنا حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے.اس سنگ میل کو عبور کرنے کیلئے حکومتی معاشی ٹیم اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں.اپنی قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاؤنگا. پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی. ملکی استحکام و ترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی مزموم و ناکام کوششیں کر رہے ہیں. ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے. ملکی ترقی کیلئے یونہی محنت کرتے رہیں گے. ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دینگے.

ہر تاریخی کام، ہر ریکارڈ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوتا ہے.وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسٹاک مارکیٹ کے1 لاکھ پوائنٹس کی تاریخی حد عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ الحمداللہ۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی. پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین پرفارمنگ ایکوئٹی مارکیٹ کادرجہ حاصل کر چکی. ہر تاریخی کام، ہر ریکارڈ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوتا ہے. وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں. سٹاک مارکیٹ کا 1لاکھ پوائنٹس عبور کرنا معیشت پر بڑھتے اعتماد کا واضح ثبوت ہے.یہ ریکارڈسرمایہ کاروں کے اعتماداورحکومتی دانشمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے.سرمایہ کاروں کا اعتماد دلیل ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے.وزیر اعظم شہبازشریف کی پالیسیاں عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ثابت ہورہی ہیں،

Comments are closed.