پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت رجحان

0
32

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

باغی ٹی وی : 100 انڈیکس 126 پوائنٹس اضافے سے 42211 پر بند ہوا جبکہ حصص بازار میں 24 کروڑ شیئرز کے سودے 10.53 ارب روپے میں طے ہوئے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب روپے بڑھ کر 6875 ارب روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقراررکھنے کا فیصلہ

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر نئے ہفتے کے اختتام پر بھی مزید ایک روپے96 پیسے سستا ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر217 روپے96 پیسےپربند ہوا ہے اور ڈالر ایک روپے96 پیسے سستہ ہوکر بند ہوا جبکہ کاروبارکےدوران انڈیکس 42 ہزار211 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا

اس سے قبل انٹر بینک میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 17 پیسے سستا ہوا ہے۔ فاریکس انڈیکس کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کمی کے بعد 218 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 346 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42431 پر آ گیا ہے-

علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فی الحال دستیاب معلومات کی بنیاد پر، مالی سال 2023 میں نمو تقریباً 2 فیصد تک گر سکتی ہے،مہنگائی اور جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاریاعلامیے میں کہا گیا کہ پچھلی میٹنگ کےبعد سےمانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ہیڈ لائن افراط زر اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کو نوٹ کیا،کمیٹی نےیہ بھی نوٹ کیاکہ حالیہ سیلاب نے میکرو اکنامک نقطہ نظر کو تبدیل کر دیا ہے اور ان کے اثرات کا مکمل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق شرح سود میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا اور شرح سود 15 فیصد پر برقرار ہے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 19 سے 20 فیصد پر رہنے کی توقع ہے۔

آزاد کشمیرکےوزیراعظم پی ٹی آئی رہنما سردارتنویرالیاس کاشاپنگ مال سیل کردیا گیا

Leave a reply