پاکستان سٹاک ایکسچینج نے خریدوفروخت کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا

0
21

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے خریدوفروخت کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا

باغی ٹی و ی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بانڈز اور ٹی بلز میں خریدوفروخت کا طریقہ کار متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اب عام سرمایہ کار بھی بانڈز اور ٹی بلز میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

تفصیل کے مطابق ٹی بلز اور بانڈز میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان سٹاک ایکسیچنج میں نئے پروڈکٹ کو متعارف کرانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان سٹاک ایکسچینج اور بینک الفلاح کے درمیان معاہدے طے پایا گیا۔ معاہدے کے تحت بینک الفلاح بانڈز اور ٹی بلز میں سرمایہ کاری کے لیے خدمات سرانجام دے گا۔

اس موقع پر ایم ڈی پی ایس ایکس فرخ خان کا کہنا تھا کہ ڈیٹ مارکیٹ کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اشد ضروری ہے۔ ایم ڈی پاکستان سٹاک ایکسیچنج کا مزید کہنا تھا کہ بینکنگ سیکٹر کا اس شعبہ میں آنا سٹاک مارکیٹ کو سپورٹ کریگا۔

Leave a reply