مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: ناموس رسالت ﷺ پر جان بھی قربان، محسن سردار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر مدثر رتو) سیالکوٹ کے نجی...

بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 دہشت گردوں کی شناخت

بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید 3 افغان...

سیالکوٹ: پاکستان بیت المال کی جانب سے رمضان میں مستحق افراد کے لیے افطار کا اہتمام

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہد ریاض) وزیر اعظم پاکستان میاں...

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنا آفیشل ترانہ’’کنگڈم” میں دلچسپ اداکاروں نے رنگ بکھیرے!

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے اپنا آفیشل ترانہ’’کنگڈم‘‘ریلیز کردیا گیا۔ اس گانے میں ارطغرل غازی کی اداکارہ حلیمہ سلطان، ماہرہ خان اور ہانیہ عامر نے جلوے بکھیرے تھے۔
پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی نے انسٹاگرام پر ترانے’’کنگڈم‘‘ کی مختصر ویڈیو جاری کی اور مداحوں کو گانا ریلیز ہونے کی خوشخبری سنائی۔ جاوید آفریدی نے کیپشن میں زلمی کنگنڈم، ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور اسرا بلگیچ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
گانا زلمی ٹی وی کے آفیشل یوٹیوب اکاؤنٹ پر ریلیز کیا گیا ہے۔ تقریباً ساڑھے تین منٹ کے گانے کو محض تین گھنٹوں میں 25 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔ گانے میں پشاور زلمی کے اسٹار کھلاڑیوں وہاب ریاض، شعیب ملک اور امام الحق کو دکھایا گیا ہے جو پریکٹس کرتے ہوئے اور میچ کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم گانے کا سب سے دلچسپ حصہ وہ ہے جس میں پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ گانے میں پرفارم کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
گانے میں اداکار علی رحمان بھی موجود ہیں۔ جاوید آفریدی نے بہت دنوں سے لوگوں کو سسپنس میں مبتلا کر رکھا تھا کہ وہ ترک اداکارہ کو پشاور زلمی کا سفیر بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تاہم گزشتہ روز انہوں نے تمام پاکستانیوں کو اسرا بلگیچ کے پاکستان سپر لیگ 2021 میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی خوشخبری سنائی۔ اس بار پی ایس ایل میں ترک اداکارہ کی موجودگی کے باعث شائقین کی دلچسپی کھیل میں دگنی ہوگئی ہے۔
پشاور زلمی کے ترانے ’’کنگڈم‘‘ کی ہدایات حسن داور نے دی ہے جب کہ سینیمیٹو گرافی عامر مغل نے کی ہے اس کے علاوہ ٹین ایٹی فلمز نے اس گانے کو پروڈیوس کیا ہے۔ گانے کا ترک اداکارہ اسرا بلگیچ والا حصہ ترکی میں شوٹ کیا گیا ہے جس کی لائن پروڈکشن جی ای میڈیا ترکی نے کی ہے۔ گانے کامیوزک عبداللہ صدیقی نے ترتیب دیا ہے اور گانے میں التمش سیور اور عبداللہ صدیقی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے