پاکستانیوں سے امتیازی سلوک قبول نہیں ، پاکستان نے ٹویٹر پرپابندی لگاکرسروسز معطل کردیں

0
33

لاہور :پاکستان نے ٹویٹرپرپابندی لگا کرپاکستان میں‌سروسز بلاک کردیں ، اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پاکستان میں ٹویٹرکی سروز کو معطل کردیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ فیصلہ ٹویٹراور ایسے ہی دیگرسوشل میڈیا کے عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان کے حوالے سے امتیازی قوانین کے خلاف کیا گیا ہے

 

غیرمصدقہ ذرائع کے مطابق نیٹ بلاک نامی ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں ٹویٹرکی سروسز معطل کردی گئیں ہیں اوریہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے ،یہ فیصلہ گوگل ، فیس بک اورٹویٹرکی پاکستان اورپاکستانیوں کے حوالے سے امتیازی پالیسیوں کے خلاف کیا گیا

دوسری طرف غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹویٹرکی پاکستان میں بندش کا فیصلہ حکومت پاکستان کے پیغام کے بعد کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آج ٹویٹرکی پاکستان اورپاکستانیوں سے امتیازی پالیسی اورسلوک کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا ایک اہم اجلاس ہورہا ہے جس میں ٹویٹرکی معطلی کے حوالے سے مزید اہم فیصلے ہوں گے

 

ادھر نیویارک ٹائمز نے چند دن پہلے ہی ایک خبرشائع کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ دے دیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ٹویٹر،فیس بک اور گوگل کے پاکستان کے حوالے سے امتیازی قوانین پرسخت غصے میں تھے ، نیویارک ٹائمز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جب گوگل ، فیس بک اورٹویٹرکی پاکستان کے حوالے سے پالیسیوں کا جائزہ لیا تو ان کو پاکستان کی سیکورٹی کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے ان پرنظرثانی یا ان سے قطع تعلقی کا فیصلہ بھی کرلیا تھا

نیویارک ٹائمز کے مطابق ایشیاء انٹرنیٹ کولیشن نامی ایک گروپ کے ذریعہ ، انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم ، عمران خان کو ایک سخت خط لکھا۔ اس میں کمپنیوں نے متنبہ کیا تھا کہ "اس وقت کے قواعد کے مطابق اے آئی سی ممبروں کے لئے پاکستانی صارفین اور کاروباری اداروں کو اپنی خدمات کی فراہمی کرنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔

اس ادارے نے عمران خان سے درخواست کی تھی کہ اگرحکومت پاکستان نے سخت فیصلے کئے تو ہمارے لیے سروسز کی فراہمی مشکل ہوجائے گی لیکن اس درخواست کو عمران خان نے یہ کہہ کرمسترد کردیا تھا کہ میں پاکستان اورپاکستانیوں‌سے امتیازی سلوک برداشت نہیں کرسکتا

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ٹویٹرانتظامیہ نے اپنی سروسز کی بندش کے بعد پاکستان کے حوالے سے اپنی امیتازی پالیسیوں میں تبدیلی کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے ،

Leave a reply