پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ

0
56

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان جنگجو ’تُرگت‘ کا کردار ادا کرنے والے جنگیز جوشقون نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پاکستان سے شادی کے بہت سارے پرپوزل ملے-

باغی ٹی وی: نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ شاہد آفریدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے جنگیز جوشقون کا انٹرویو لیا۔

دورانِ انٹرویو جنگیز نے اپنی ذاتی زندگی سمیت ڈرامے کے بارے میں بھی باتیں کیں-

جوشقون نے بتایا کہ الحمداللہ وہ مسلمان ہیں اور ترکی کے شہر استنبول میں پیدا ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلےوہ سپورٹس مین تھے 10 سال پہلے وہ باسکٹ بال کے کھلاڑی تھے انہوں نے 3 سال تک باسکٹ بال کے پروفیشنل کھلاڑی رہے کھیل کے دوران زخمی ہونے کے بعد وہ ماڈلنگ میں آ گئے-

انہوں نے ارطغرل ڈرامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز شروع ہوئی توسب نے کہا یہ ناممکن ہے سب سمجھ رہے تھے کہ یہ ناکام ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ انہوں نے ارطغرل کی پوری سیریز دیکھی تاکہ اداکاری میں مزید بہتری آئے-

ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے جوشقون نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں ضرور کام کرنا چاہیں گے انہوں نے کہا اگر سٹوری اچھی ہو گی تو وہ ضرور پاکستانی ڈراموں میں کام کریں گے-

پاکستان آنے کے حوالے سے کہا کہ انہیں سب پاکستان آنے کا کہہ رہے ہیں وہ جلد پاکستان آئیں گے اور شاہد آفریدی سے کرکٹ کھیلنا سیکھیں گے اور پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور کی بریانی کھائیں گے-

دوسری جانب شاہد آفریدی نے اداکاری کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں اداکاری نہیں آتی ان کا اداکاری کی دنیامیں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے-انہوں نے کہا کہ جب جنگیز پاکستان آئیں گے تو وہ ان کو کرکٹ سکھائیں گے اور خود ان سے کلہاڑا چلانا سیکھیں گے-

ترگت کا کردار ادا کرنے والے جنگیز نے ڈارمے میں اپنے پسندیدہ کردار کے بارے میں بتایا کہ ان کا پسندیدہ کردار ترگت ہے کیونکہ وہ اس کردار سے بہت پیار کرتے ہیں انہوں نے کہا اس ڈرامے نے ڈرامے نے ان کی زندگی تبدیل نہیں کی اس سے ان کی ذاتی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی پروفیشن اداکار ہیں ڈرامے میں جو کردار دیا جاتا ہے وہ نبھاتے ہیں –

جنگیز نے بتایا کہ بامسی اور دوآن ان کے بہترین دوست ہیں اور انہیں ارطغرل ڈارمے میں پہلی بیوی آئیکز کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا انہوں نے کہا ارطغرل میں ان کا سب سے پسندیدہ ولن نویان ہے-

کلہاڑے کے بارے میں سوال کے جواب ترگت نے بتایا کہ انہوں نے اس ہتھیار کا استعمال اپنی خواہش پر کیا اورارطغرل ڈرامے کی شوٹنگ شروع ہونے سے قبل انہوں نے کلہاڑا چلانے کی پریکٹس کی 3 ماہ تک گھڑ سواری کی اور ہتھیاروں سے متعلق تربیت حاصل کی۔انہوں نے کہا ڈرامے کے دوران ان کی کہنی ٹوٹ گئی تھی اور ڈرامے کے دوران ایک سین میں ذرا سی غلطی سے ترگت کی آنکھ ضائع ہو سکتی تھی-

جوشقون نے بتایا کہ شوٹنگ میں ایک سین میں لڑائی کے دوران منگول سپاہی زیادہ جوشیلا ہو گیا تھا اس نے میری گردن پر تلوار رکھی جو آنکھ کے قریب لگی- جنگیز نے بتایا کہ ڈرامے کا چوتھا سیزن بہت مشکل تھا جس مین مجھ پر تشدد کیا گیا-

انٹرویو کے دوران جوشقون نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی قومی زبان میں ڈب ہوکر جب ’ارطغرل غازی‘ نشر ہونا شروع ہوا تو انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام سے ہوا۔

تُرگت کا کردار ادا کرنے والے جنگیز نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے شادی کے بہت سارے پرپوزل ملے لیکن وہ ہر کسی سے شادی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب پاکستان میں ڈرامہ نشر ہونا شروع ہوا تو ہمیں یقین تھا کہ یہ لوگوں کو پسند آئے گا کیونکہ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں لیکن پاکستان میں اس ڈرامے کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے۔

شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ترگت کا کردار ادا کرنے والے جنگیز نے بتایا کہ میں نے ابھی تک شادی نہیں کی لیکن میں ایک عرصے سے کسی کو پسند کرتا ہوں پہلی محبت کی جگہ کوئی چیز نہیں لے سکتی-

پاکستان میں ڈرامے کے مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جنگیز نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا بھر سے جیسے ہی عالمی وبا کا خاتمہ ہوگا پہلی فرصت میں پاکستان کا دورہ کریں گے جلد از جلد پاکستان آنے کی کوشش کریں گے-

انہوں نے کہا وہ پاکستانیوں سے پیار کرتے ہیں اور انہیں گلے سے لگانا چاہتے ہیں انہوں نے لاکستانی وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمتان خان کا شکریہ جنہوں نے پاکستانی عوام کو ارطغرل دیکھنے کا کہا-

انہوں نے کورولس عثمان سیریز کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کورولس سیریز میں کوئی کردار نہیں کر رہے جبکہ لوگوں کی خواہش ہے وہ کورولس عثمان سیریز میں اداکاری کریں-

جنگیز جوشقون نے پروگرام کے اختتام پر اردو میں دل دل پاکستان، جان جان پاکستان بھی کہا اور ‘آپ سب کو عید مبارک’ کہتے ہوئے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اسرا اب ہماری بھابھی ہیں سارہ خان اور مہوش حیات کا اسرا بلجیک کی ٹویٹ پر ردعمل

اسرا بلجیک کا پاکستانیوں کے لئے انوکھا پیغام

شکریہ پاکستان:’پاکستانی ڈراموں میں کام کرکے عوام سے محبت کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا’ارظغرل غازی کا پی ٹی وی کوانٹریو

Leave a reply