fbpx

پاکستان تحریکِ انصاف نے ریفرنڈم 2021 میں مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : اسلام آباد : پاکستان تحریکِ انصاف نے ریفرنڈم 2021 میں سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،اطلاعات کے مطابق آج پی ٹی آئی نے بزریعہ پریس کانفرنس سی ڈی اے ریفرنڈم 2021 میں پاشا گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

اس موقع پر سی ڈی اے ملازمین کی بہت بڑی تعداد میں شرکت نے پریس کانفرنس کو جلسہ کی شکل دے ڈالی ملازمین کا جم غفیر دیکھ کر پی ٹی آئی کے اسلام آباد ریجن کے صدر جناب فرید الرحمٰن نے اعلان کیا کہ ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ پاشا گروپ کے پلیٹ فارم سے گورنمنٹ منظوری دے گی ،

ملازمین کے بچوں کی بھرتی کی منظوری بھی پاشا گروپ کے پلیٹ فارم سے شروع ہو گی اور جن 413 ڈیلی ویجز کنٹریکٹ اور ماسٹرول ملازمین کو گزشتہ دنوں نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے انکو بھی واپس نوکری پر رکھوائیں گے اور پاشا گروپ کے پلیٹ فارم سے سی ڈی اے کے ملازمین کو ہر ممکن صحولیات فراہم کریں گے

اس موقع پر پی ٹی آئی انصاف لیبر ونگ کے صدر جناب برگیڈئیر سیمسن شرف نے کہا کہ آج سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے مرکزی الیکشن کیمپ آفس میں مینارٹی کی بہنوں اور بھائیوں نے جو محبت دی ہے کبھی نہیں بھول سکتا مینارٹی کے ملازمین 8 کھنٹے سے زیادہ کام لیا جاتا ہے اور اجرت کم ملتی ہے

اس پر ایک واضح لائحہ عمل پیش کریں گے اور ملازمین کو خوشخبری دیں گے جس پر سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے سینئر رہنما پیٹر جارج نے برگیڈیئر سیمسن شرف کا پرتپاک استقبال کیا اور ہار پہنائے

پریس کانفرنس میں صدر پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن فرید الرحمٰن ، سید علی محمد بخاری نائب صدر پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، چوہدری الیاس مہربان (سیکٹری جنرل اسلام آباد ریجن پی ٹی آئی) ، برگیڈئیر سیمسن شرف (مرکزی صدر انصاف لیبر ونگ) ، غلام سرور قریشی (مرکزی سیکرٹری جنرل انصاف لیبر ونگ) ، سفیر اللّٰہ خان ( مرکزی سیکرٹری اطلاعات ) ، شیخ اویس محمود (صدر پی ٹی آئی اسلام آباد ٹریڈرز اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن) شرکت کی

عامر عباسی ( صدر انصاف لیبر ونگ این اے 53 اسلام آباد) ، پیر عظمت شاہ ( صدر انصاف لیبر ونگ اسلام آباد ریجن) ، راجہ یاسر علی عباسی انڈووکیٹ ( مرکزی نائب صدر انصاف لیبر ونگ) ، چوہدری اسد گجر (کوآرڈینیٹر ٹو مرکزی سیکرٹری جنرل فار انصاف لیبر ونگ اسلام آباد ریجن) ، نوید اعوان ( ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد ریجن) ، نصیر جنجوعہ (صدر این اے 52 پی ٹی آئی ) ، سید مراد بخاری (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ اسلام آباد ریجن) ، نصیر صوبا ( صدر منیارٹی ونگ اسلام آباد ریجن) ، راجہ ناوید کیانی (ممبر پاکستان نیشنل کونسل ) ، انیس عباسی ( جنرل سیکرٹری ٹریڈ ونگ این اے 53) شرکت کی

سردار زاہد اکبر ( ممبر پاکستان بیت المال اسلام آباد ، راولپنڈی اینڈ آزاد جموں کشمیر ) ، قزافی خان ( نائب صدر انصاف لیبر ونگ این اے 54) ، احمد خان صدر پاکستان تحریکِ انصاف این اے 53) ، راجہ غلام مصطفیٰ ( جنرل سیکرٹری این اے 54) ، آفتاب جہانگیر (ممبر نیشنل اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور مرکزی نائب صدر انصاف لیبر ونگ) ، ملک ساجد محمود (صدر این اے 54), یونان سادات سینٹرل جائنٹ سیکرٹری(GB) اور لیڈیز عہدیداران نے شرکت کی

اس موقعہ پر عزت کمال پاشا نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر گورنمنٹ آف پاکستان ملازمین کے 15 سالوں سے رکے ہوئے پلاٹوں کی الاٹمنٹ بحال کر دے اور ملازمین کے بچوں کی بھرتی پر لگی ہوئی پابندی کو ختم کر دے اور جو ڈیلی ویجز کنٹریکٹ اور ماسٹرول ملازمین نوکری سے فارغ کیا گیا انکو واپس نوکری پر بحال کر دیا تو یہ عزت کمال پاشا اپنے ملازمین کیلئے وزیراعظم پاکستان کے جوتے پالش کروں گا

ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ مجھے ملازمین کیلئے پلاٹ ، بچوں کی بھرتی اور ڈیلی ویجز کنٹریکٹ اور ماسٹرول ملازمین کی بحالی اور ملازمین کے حقوق سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں یہ سب اگر ملازمین کو مل جائے تو عزت کمال پاشا ساری زندگی گورنمنٹ کے نعرے مارے گا اس موقع پر زندہ ہے پاشا زندہ ہے کے نعروں سے علاقہ گونج اٹھا اور صدر پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن فریدالرحمن نے پاشا گروپ کے پلیٹ فارم سے تمام مسائل حل کروانے کی مکمل یقین دہانی کروائی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.