عمران خان نےاس وقت حکومت سنبھالی جب پاکستان دیوالیہ ہوچکاتھا،پھرملکی معشیت کوسنبھالا دیا:شبرزیدی

0
28

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نےاس وقت حکومت سنبھالی جب پاکستان دیوالیہ ہوچکاتھا،ملکی معیشت کوسنبھالا دیا:سابق چیئرمین ایف بی آر نے ٹیلی ویژن پرآکرکچھ ایسے حقائق پیش کیئے ہیں جن کواختلاف رائے کے باجود درست مانا جارہا ہے، شبرزیدی نے معروف صحافی مبشرلقمان کے پروگرام کھرا سچ میں حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سچ بات یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جب 2018 میں حکومت سنبھالی تھی تو اس وقت پاکستان دیوالیہ ہوچکا تھا

 

شبرزیدی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ایک تباہ حال معاشی صورت حال کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سنبھالا دیا اور پھر ملک کوترقی کے راہ پرلاکھڑا کیا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے اس دوران انتظامی غلطیاں ہوئیں لیکن بنیادی طورپرعمران خان کے دور میں معیشت درست سمت آگے بڑھ رہی تھی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018 میں جب وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالی تو اس وقت پاکستان کی کرنٹ خسارہ بہت ہی زیادہ تھا ، جسے انہوں نے ختم کیا اور پھرملکی معیشت کے دیگرپیرامیٹرز طئے کرکے یہ سفر جاری رکھا ، ان کا کہنا تھا کہ بہرکیف کمیوں اور کوتاہیوں کے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو اپنے پاوں پرلاکھڑا کیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے مبشرلقمان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے تمام صنعتوں کواپنے پاوں پرکھڑا کیا ، ٹیکسٹائل کی صنعت کوہی سپورٹ کرنے کا تاثردرست نہیں ہرشعبے پرتوجہ دی گئی ، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو ملک کی معیشت کواس وقت سنبھالا جب پاکستان عملا دیوالیہ ہوچکا تھا ، پہلے سال کرنٹ خسارہ ختم کیا اورپھرجب اگلے سال ترقی کا سفر شروع کیا توکورونا کی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، پاکستان بھی نہ بچ سکا ، اس کے باوجود پاکستان نے اس دوران معیشت کونہ صرف تباہ ہونے سے بچایا بلکہ جب دنیا اس وبا کے دوران معاشی طورپرتباہ ہورہی تھی تو پاکستان اللہ کے فضل سے اپنے پاوں پرکھڑا ہورہا تھا

 

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ اعدادوشمارپڑھ دیئے جاتے ہیں ، لیکن حقائق کودرست انداز میں پیش نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے شاید چیزیں غیرواضح رہ جاتی ہیں، جس کسی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے حوالے سے معاشی اعدادوشمارتیارکیے ہیں اس میں‌ حقیقت نہیں بلکہ اگرکہا جائے کہ اعدادوشمار درست نہیں تو یہ بات بالکل درست ہے

Leave a reply