پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسرکنول نصیرانتقال کرگئیں

0
17

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کرگئیں.معروف براڈ کاسٹرعلالت کے باعث اسلام آباد کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں

اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر انتقال کرگئیں ہیں ، جن کی وفات پرپاکستان ٹیلی ویژن سمیت اہم شخصیات نے گہرے افسوس کا اظہارکیا ہے ،

ذرائع کے مطابق کنول نصیر گزشتہ 5دہائیوں سے زائدعرصہ تک پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے ساتھ وابستہ رہیں.کنول نصیر معروف براڈ کاسٹر موہنی حمید (آپا شمیم) کی بیٹی تھیں .

کنول نصیر نے 26 نومبر1964 کو پی ٹی وی کے قیام کے وقت پہلی انوسمنٹ کی تھی .

کنول نصیر نے سترہ سال کی عمر سے ٹی وی میں کام کرنا شروع کیا، ٹی وی ڈرامے کی پہلی ہیروین بھی کنول نصیر تھیں.

ٹی وی سکرین پر پہلی بار ’’میرا نام کنول نصیر ہے۔ آج پاکستان میں ٹیلی ویژن آگیاہے‘ آپ کو مبارک ہو‘‘بھی ادا کئے

Leave a reply