انڈر 16 سیریز:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے تین روزہ میچ کا پہلا روز مکمل

0
35

کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری دوسرے تین روزہ میچ کے پہلے روز قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالیے ہیں۔میزبان ٹیم کے میڈیم پیسرز ایاز شاہ اوراحمد خان کی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان انڈر 16 کرکٹ ٹیم کےکپتان عالیان محمودنے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے دونوں اوپنرز 16 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر بلے باز ردوان حسین نےمحتاط کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ مہمان ٹیم کے 1 کھلاڑیی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکےاور پوری ٹیم 44.1 اوورز میں صرف 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایاز شاہ نے 14 رنز کے عوض 3 کھلاڑییوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ احمد خان اور علی اسفند نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں علی حسن اور محمد شہزاد پر مشتمل اوپننگ جوڑیی نے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 61 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ علی حسن 59 اور محمد شہزاد 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین حسیب عمران تھے جو 1 کے انفرادی اسکور پر پویلین واپس لوٹے۔ دن کے اختتام پرمیزبان ٹیم نے 37 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنالیے۔ عباس علی 28 اور محمد وقاص 13 رنز سے کھیل کےدوسرے روز کاآغاز کریں گے۔

Leave a reply