پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف کا عالمی رہنماوں کو پیغام

راولپنڈی :پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے، آرمی چیف کا عالمی رہنماوں کو پیغام،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے جہاں آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب بھی کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدلتے ہوئے اسٹریٹجک اور علاقائی ماحول پر بات کی۔

شرکاء سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ملک کے اندر اور باہر ہر جانب امن کے لیے کھڑا ہے۔ پاکستان خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل کو سبوتاژ کرنے والے خطے کو عدم استحکام کے خطرات سے دوچار کر رہے ہیں، افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان نے سنجیدہ کردار ادا کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں جبکہ موجودہ ڈاکٹرائن کو بہتر سے بہتربنانے کیلئے کوشاں ہیں۔پاک فوج کے سربراہ نے مزید کہا کہ مختلف نوعیت کے خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.