پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ

0
23

کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک عالمی امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، فردوس عاشق اعوان۔
بھارتی ریاستی دہشت گردی ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کی جان لے چکی،مودی نے 6لاکھ فوجیوں کو نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر مامور کر دیا
بھارت میں تمام اقلیتیں ہندوتوا مائنڈ سیٹ کا شکار ہیں۔پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا تقریب سے خطاب
لاہور05فروری: اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری بہن بھائیوں کو حق خود ارادیت دلوانے کیلئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا اور احساس دلانا ہو گا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک عالمی امن کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کو انکا حق دلوانے کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کشمیر پاکستان کے وجود کا حصہ ہے اسکے بغیر پاکستان نا مکمل اور ادھورا ہے۔پاکستان ہر سطح پرکشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کے ترجمان اور وکیل بن کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کا وعدہ اپنے جنرل اسمبلی کے خطاب میں وعدہ پورا کیا اور دنیا کو بارآور کروایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت نے کس طرح کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔
ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لاہور پریس کلب میں یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں بہنوں،بیٹیوں کی عصمت دری کی خوفناک داستانیں رقم کی ہیں اور وہاں نوجوانوں کی پیلٹ گن سے بینائی چھینی جا رہی ہے۔ بھارت کشمیریوں کی بینائی تو چھین سکتا ہے مگر ان سے آزادی کے خواب نہیں چھین سکتا۔ کشمیری عوام کے اظہار رائے پر پابندی لگانے کے باوجود انکی آواز پہلے سے زیادہ گونج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے 6لاکھ سے زائد فوج کو نہتے کشمیریوں پر چڑھائی کیلئے وقف کر رکھا ہے۔ کشمیر کی آزادی کی خاطر اپنی جائیں قربان کرنے والے شہدا، حریت رہنماؤں کے حوصلے اور ان تمام کشمیریوں کو جنہوں نے آزادی کی شمع روشن رکھنے کیلئے اپنی نسلوں کی قربانی دی، پاکستانی قوم کی طرف سے سلام پیش کرتی ہوں۔ ہندوستان نے طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی مگر اب یہ ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کے دور میں کشمیریوں کی آواز کسی صورت دبائی نہیں جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر بھرپور انداز میں منا رہی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی مہم کی سربراہی کی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کشمیر کے حوالے سے تقریری مقابلوں، ملی نغموں اور مشاعروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بھارت میں تمام اقلیتیں ہندوتوا مائنڈ سیٹ کا شکار ہیں۔مودی کا سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی سے اب دنیا آگاہ ہے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام مودی کو اس کے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور لہو کے آخری قطرے اور بندوق کی آخری گولی تک کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔قبل ازیں اپنے ٹویٹر پیغام میں معاونِ خصوصی وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ ایک لاکھ 7 ہزار 813 بچے یتیم، 22ہزارخواتین بیوہ ہوچکیں، بھارتی درندہ فوج 11ہزار 234 کشمیری خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنا چکی ہے مگر مسلسل ظلم کا سامنا کرتے کشمیریوں کے حوصلے چٹانوں سے بھی بلندہیں۔ بعد ازاں ڈسکہ میں فرینڈز آف کشمیر کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ کشمیر کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اقوام عالم اور بالخصوص انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو مظلوم کشمیریوں کی چیخ وپکارکیوں سنائی نہیں دیتی ان کو بھارتی فوج کے مظالم کیوں نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اپنی شہ رگ کو دشمن کی گرفت سے آزاد کرائے بغیر ہر گز آرام نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام عالم اپنی منظور شدہ قرار داد پر عملدرآمد کروائے اور کشمیر یوں کو استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلا کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ میں اظہار یکجہتی ریلی کی قیادت کی جو میلاد چوک سے شروع کر بنگلہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان اورکشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ الاللہ۔۔۔کے نعرے لگائے

Leave a reply