پاکستان9نومبرکوکس ملک کےساتھ سیمی فائنل کھیلےگا؟قیاس آرائیاں شروع

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سپر 12 مرحلہ ختم ہوگیا ہے۔ گروپ 1 سے نیوزی لینڈ اور اور انگلینڈ جب کہ گروپ 2 سے پاکستان اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

سیمی فائنل مقابلے 9 اور 10 نومبر کو ہوں گے۔9 نومبر کو پاکستان کا ٹاکرا نیوزی لینڈ جب کہ 10 نومبر کو بھارت اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔

سیمی فائنلز میں فتح پانی والی 2 ٹیمیں ٹی 20 فارمیٹ کی بادشاہت کے لئے میدان میں آئیں گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت نے اپنے اپنے مدمقابل کو زیر کردیا تو فائنل میں ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرا ہوسکتا ہے۔

 

اس سے پہلے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قرآنی آیت شیئر کر دی۔

رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر سورۃ انفال کی آیت نمبر 30 شیئر کی جس کا ترجمہ ہے کہ ‘(اِدھر تو) وہ چال چل رہے تھے اور (اُدھر) اللہ چال چل رہا تھا، اور اللہ سب سے بہتر چال چلنے والا ہے’۔

 

 

رمیز راجہ نےیہ ٹوئٹ بغیر کسی کیپشن کےشیئر کی جبکہ ٹوئٹر پر مداحوں کی بڑی تعداد نےچیئرمین پی سی بی کو قومی ٹیم کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کیں۔

دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جس نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔ایسے میں فخر زمان نے ٹوئٹر پر شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی تصویر شیئر کی۔

تصویر کے ساتھ فخر نے خوشی کے اظہار والا ایموجی بنایا اور لکھا ‘دیکھا پھر قدرت کا نظام’۔فخر کی مذکورہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

 

 

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس سے قبل نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے اپ سیٹ شکست دی جس نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

گروپ 2 سے بھارت اور پاکستان جبکہ گروپ ون سے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Comments are closed.