پاکستانی پاک انگلینڈ سیریز نہیں دیکھ سکیں گے۔پاکستان بھارت کے ساتھ مل کریہ کام نہیں کرسکتا:فواد چوہدری

0
16

اسلام آباد : پاکستانی پاک انگلینڈ سیریز نہیں دیکھ سکیں گے۔پاکستان بھارت کے ساتھ مل کریہ کام نہیں کرسکتا ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایشیا کے تمام براڈ کاسٹنگ رائٹس انڈیا کے پاس ہیں ، پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہم کسی بھی انڈین کمپنی سےکاروبارنہیں کرسکتے،

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشیا کے تمام براڈ کاسٹنگ رائٹس انڈیاکے پاس ہیں، اب سے ہم کوئی بھی سیریز نہیں دکھائیں گے، اسی پرنسپل کو سامنے رکھتےہوئے پی ٹی وی کی درخواست کوقبول نہیں کی گئی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا سکیں گے، جس سے پی ٹی وی اور پی سی بی کوبھی خسارے کاسامنا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مغرب میں بڑھتےہوئےاسلاموفوبیا کا تدارک کیا جائے، سلاموفوبیا مغربی معاشرے میں سرایت کرگیا ہے، مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر کنٹرول کی ضرورت ہے،وزیراعظم اسلاموفوبیاپرمغربی حکمرانوں کی توجہ دلاچکےہیں۔

Leave a reply