پاکستان ویمنز ٹیم سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی

0
41

لاہور: چئیرمین نارملائزیشن کمیٹی پاکستان فٹبال فیڈریشن ہارون ملک نے کہاہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم جنوری میں سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہارون ملک نے بتایا کہ پی ایف ایف الیکشن کیلئے پیش رفت جاری ہے،15 دسمبر تک رجسٹرڈ ہونے والے کلبز ووٹ کے اہل ہوں گے۔

فٹبال ورلڈکپ کے دوران فیفا سمٹ میں اہم ملاقاتیں ہوئیں،کئی ملکوں نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،اگلے ہفتے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ چیلنج کپ کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔

ادھر کرکٹ کےمیدان سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے روز کے کھیلے کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز کا انبار لگادیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری پروک 101 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

Leave a reply