پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کھٹائی میں پڑ گیا
باغی ٹی وی : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا کھٹائی میں پڑ گیا ، سری لنکن کرکٹ نے سیریز مؤخر کرنے کا کہہ دیا جبکہ اس سے پہلے سری لنکن حکومت اپنے بورڈ کو ایسا کہتی آئی ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا ویمن کرکٹ سیریز رواں ماہ میں تجویز کی گئی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور بورڈ کے ساتھ سیریز کی بات چیت شروع کر دی۔
پاکستان ویمن کرکٹ نے رواں ہفتے دورے کو حتمی شکل دینے کا امکان ظاہر کیا ہے . دورے کی منظوری کی صورت میں ویمن ٹیم اس ماہ کے آخر میں دورہ کرے گی، دورے میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں جاری ہے۔دوسری جانب پی ایس ایل کا اہم ترین میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھنے کیلئے سرفراز الیون کو آج کا میچ جیتنا لازمی ہے، شکست ہوئی تو پی ایس ایل کے بقیہ میچز ان کے لئے بے معنی ہوجائیں گے۔
ملتان سلطانز کیلئے آج کا میچ نہایت اہمیت کا حامل ہے، اگر سلطانزہارتے ہیں تو پلے آف تک رسائی کیلئے انہیں آخری دونوں میچ بڑے مارجن سےجیتنا ہوں گے۔