پاکستان نےبھارت کو سلامتی کونسل کی نشست کےلیے ووٹ دیکر حیران کردیا

اسلام آباد:اقوام متحدہ کے اہم ادارے سلامتی کونسل کی ممبر شپ کے لیے پاکستان نے بھارت کو ووٹ دے کر دنیا کو حیران کردیا .سلامتی کونسل کی دوسال کے لیے غیر مستقل ممبر شپ کے لیے بھارت کو نہ صرف پاکستان نے ووٹ دیا ہے بلکہ چین نے بھی اپنے سخت حریف بھارت کو ووٹ دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ عالمی قوتیں اپنے مفادات کے لیےکوئی بھی اہم قدم اٹھا سکتے ہیں.
باغی ٹی وٰی کو حاصل ہونے والی معلومات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کو افغانستان،بنگلہ دیش،بھوٹان،چین،انڈونیشیا ،ایران،جاپان،کویت،کریغستان،ملائشیا،مالدیپ،میانمار،نیپال،پاکستان،قطر،سعودی عرب،سری لنکا،شام،ترکی عرب امار اور ویت نام نے بھی بھارت کو دو سال کی غیر مستقل نشست کےلیے ووٹ دیا ہے.مجموعی طور پر 55 ممالک نے بھارت کی حمایت میں ووٹ ڈالےیہ نشست سال 2021اور2022 کے لیے ہے. اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب سید اکبر الدین نے پاکستان،چین اور دیگر دوسرے ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بھارت کو دو سال کے لیے سلامتی کونسل کی غیر مستقل سیٹ کے لیے منتخب کیا ہے.