
پاکستان فٹ بال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے،مائیکل اوون
دنیا کی سب سے مقبول، مہنگی اور کامیاب فٹبال لیگ کا پاکستان کیلئے تحفہ انگلش پریمئرلیگ اور پاکستان فٹبال لیگ میں بڑی پارٹنر شپ ہوگی،
سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون پاکستان فٹ بال لیگ کیلئے خدمات فراہم کرینگے مائیکل اوون نے3سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے مائیکل اوون مانچسٹر یونائیٹڈ، لیورپول ایف سی کے لیے خدمات سر انجام دے چکے ہیں .مائیکل اوون کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹ بال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے،پاکستان فٹ بال لیگ کے لیے کام کرنا اعزاز سمجھتا ہوں،
برطانوی اخبار کے مطابق 6بڑے انگلش فٹبال کلب پاکستان کی 6ٹیموں کے پارٹنر بنیں گے انگلش فٹبال لیگ دنیا کی سب سے کامیاب، مقبول اور مہنگی ترین لیگ ہے لیورپول اور ریال میڈرڈ کے مشہور فٹبالر مائیکل اوون پارٹنر شپ کے برانڈ ایمبسڈر ہوں گے مانچسٹر یونائیئڈ، چیلسی،لیو پول،مانچسٹر سٹی انگلش لیگ کے مقبول کلبز ہیں انگلش کلبز کراچی، لاہور، کوئٹہ،پشاور ، ملتان اور اسلام آباد کے ساتھ معاہدہ کریں گے پاکستان فٹبال لیگ جلد پاکستان میں کھیلی جائے گی، پاکستانی شہروں کی ٹیمیں انگلش کلبز کی کٹ پہن کر کھیلیں گی ،انگلش فٹبال لیگ کی اپنے طرز کی یہ دنیا بھر میں پہلی پارٹنر شپ ہوگی ،کراچی ،لاہور، اسلام آباد سمیت پاکستان کی6 ٹیمیں انگلش کلبز کی جڑواں ٹیمیں کہلائیں گی ،انگلش پریمئر لیگ میں رونالڈو،پوگبا اور صلاح سمیت متعدد مقبول کھلاڑی کھیلتے ہیں انگلش لیگ کی اس پارٹنر شپ سے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی
عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کی آخری رسومات ادا،آخری دیدار کے لیے مداحوں کا رش