پاکستانی آم بیرون ملک بھجوانے کے لئے بی 777 طیارہ کی پروازیں چلائے جانیکا امکان

0
34

پاکستانی آم بیرون ملک بھجوانے کے لئے بی 777 طیارہ کی پروازیں چلائے جانیکا امکان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور زرعی مصنوعات پر خصوصی کمیٹی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے تجارتی مقاصد کے لئے تفتان بارڈر کوکھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے وزارت داخلہ نے 27 مارچ اور 13 اپریل 2020 کو بند کرنے کے اپنے نوٹیفیکیشن میں تبدیلی کرتے ہوئے تفتان بارڈر کو تجارتی مقصد کے لئے کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ باڈر ہفتے کے ساتوں روز کھلا رہے گا تاہم کورونا وباء کو روکنے کے لیے وزارت صحت اور ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری کردہ ایس او پی پر سختی سے عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کے لیے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اور انسپکٹر جنرل،فرنٹیئر کور بلوچستان کو فیصلے سے بروقت آگاہ کر دیا گیا ہے۔

زرعی مصنوعات کی خصوصی کمیٹی نے آم کےکاشتکاروں اور برآمد کنندگان کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیےفوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ، داخلہ اور ہوا بازی کی وزارتوں کو کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کیا تھا۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آم ایک جلد خراب ہونے والا پھل ہے اور اس کی برآمد میں لاجسٹک رکاوٹوں اور طریقہ کار میں پیچیدگیوں کی وجہ سے ہونے والی تاخیر سے قومی خزانے کو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ باڈر کو کھولنے اور تجارتی سہولیات کی فراہمی میں تاخیر سے آم کے کاشتکاروں اور برآمد کنیدگان کے لیے مزید نقصان کا اندیشہ ہے کمیٹی نے اپنے گذشتہ اجلاس میں وزارت داخلہ کو آم کے سیزن کے دوران آم کی ایران برآمد کے لیے تفتان بارڈر کو ہفتے کے ساتوںروز کھولنے کے لیے اقدامات اُٹھانے کی سفارش کی تھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم پاکستان کو اس سلسلے میں ایک خط بھی لکھا ہے جس میں آم کے برآمد کنیدگان اور کاشتکاروں کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے آم برآمدکنندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لئے متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں وزارت ہوابازی کو بھی برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے آم کی برآمدگی کے لئے فریٹ چارجز میں کمی کی سفارش کی تھی جس پر وزیر ہوابازی نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ پی آئی اے کو آم کی برآمد کے لیے فریٹ چارجز کو کم کرنے اور اس مقصد کے لئے بی 777 طیارہ کی پروازیں چلانے کی ہدایت کریں گے۔ قومی ایئر لائن نے برآمد کنندگان اور دیگراسٹیک ہولڈرز سے تبادلہ خیال کیااور آم کی برآمد کے لئے فریٹ چارجز میں خصوصی کمی کرتے ہوئے برطانیہ اور یورپ کے لئے500کلوگرام آم کے چارجز 2.5ڈالر ہونگے جب دیگر ممالک جس آم برآمد کیے جاتے ہیں اُن کے لیے 500کلو گرام آم کی برآمدگی کے چارجز 1ڈالر ہونگے ۔

لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

"پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

اسپیکر نے کہا ہے کہ پاکستانی آم اپنے ذائقے اور لذت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہےاورملکی زرمبادلہ کی کے ذخائر میں بھی خاطر خواہ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد کھولنا اور فریٹ چارجز میں کمی سے ملکی معیشت جو کورونا وائرس کے وباء کے سبب دباؤ کا شکار ہے کو فروغ حاصل ہو گا۔ انہوں نے ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز پر سامان قومی ایئر لائن کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a reply