پاکستانی آموں کا دنیا بھر میں چرچا…خاص رپورٹ

0
59

دنیا بھر میں پاکستانی آموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے.پاکستان میں اس وقت آموں کا سیزن ہے، گرمیوں کے موسم میں اگر کوئی چیز تازگی وراحت کا احساس دیتی ہے تو وہ ٹھنڈے اور میٹھے آم ہی ہیں۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستانی آموں کو دنیا بھر میں خاص مقام حاصل ہے اور اس پھل کی اقسام اور ذائقے سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اردو کے عظیم شاعر مرزا غالب نے بھی پھلوں کے بادشاہ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آم میٹھے اور ڈھیرسارے ہونے چاہئیں۔‘ پاکستان آم کی پیداوار کے لیے مشہور ہے اور پاکستانیوں کو تو یہ پھل اس قدر مرغوب ہے کہ شدت سے اس کے سیزن کا انتظار کرتے ہیں لیکن اب بیرون ملک بھی پاکستانی آموں کے چرچے ہونے لگے ہیں۔
ملک میں آموں کی دو سو سے زائد اقسام ہیں مگر ان میں سے بیس اقسام کے آم کو تجارتی بنیاد پر کاشت کیا جاتا ہے اور انہیں برآمد کر کے زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔

پاکستان کے علاوہ آم کی کاشت انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سویڈن، ڈنمارک، فلپائن، ملائیشیا، سری لنکا، مصر، امریکہ، اسرائیل، فلوریڈا، برازیل اور ویسٹ انڈیز وغیرہ میں کی جاتی ہے

Leave a reply