پاکستانی آٹو انڈسٹری میں نمایاں بہتری، سرمایہ کاری اور فروخت میں شاندار اضافہ
پاکستانی آٹو انڈسٹری میں حالیہ دنوں میں غیر معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ صنعت میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، جو معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ مختلف گاڑیوں کی فروخت میں شاندار اضافہ ہوا ہے، جس نے نہ صرف صنعت کو فروغ دیا بلکہ صارفین کا اعتماد بھی بحال کیا ہے۔
مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 46.7 فیصد، ٹرک اور بسوں کی فروخت میں 82 فیصد بہتری دیکھنے میں آئی،جیپوں اور پک اپ گاڑیوں کی خریداری میں 60 فیصدبہتری ہوئی،موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا،ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں، جس کی مانگ میں شاندار بڑھوتری دیکھنے کو ملی، سود سے پاک فنانسنگ کی بدولت صارفین اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے،ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے نئے ماڈلز سے آٹو سیلز میں مزید اضافہ متوقع ہے
پاکستان میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروائی گئی ہیں، جن کی مانگ میں شاندار اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ تبدیلی نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ توانائی کے شعبے میں بھی مثبت اثر ڈال رہی ہے۔صارفین اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں سود سے پاک فنانسنگ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس سہولت نے عام آدمی کے لیے گاڑیاں خریدنا آسان بنا دیا ہے۔ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے پاکستان کی آٹو انڈسٹری نہ صرف مقامی طلب کو پورا کر رہی ہے بلکہ عالمی معیار کی جانب بھی گامزن ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی اور صارفین کے لیے سازگار پالیسیاں اس شعبے کو مزید بلندیوں تک لے جا سکتی ہیں۔ اگر یہ رجحان برقرار رہا، تو پاکستانی معیشت میں آٹو انڈسٹری کا حصہ مزید مستحکم ہوگا۔
پی ٹی آئی احتجاج، بشریٰ کا مشن کامیاب، سیاست میں باضابطہ انٹری،علیمہ "آؤٹ”
عوام نے 24 نومبر کی کال مسترد کر دی، شرجیل میمن
پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بھی "وڑ”گیا
عمران خان کی جانب سے "فائنل کال” پنجاب میں "مس کال” بن گئی
پی ٹی آئی احتجاج،خیبر پختونخوا سے 12 سو سے زائد چھوٹی بڑی گاڑیاں،شرکا کی تعداد
پی ٹی آئی احتجاج،قیادت بشریٰ بی بی نے سنبھال لی،کینٹینر پر چڑھ گئیں