fbpx

مقبوضہ کشمیرمیں ملنے والے پاکستانی غبارے نے بھارتی فوج کی دوڑیں لگوادیں

نئی دہلی :مقبوضہ کشمیرمیں ملنے والے پاکستانی غبارے نے بھارتی فوج کی دوڑیں لگوادیں،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں جموں کے علاقے میں بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سے بھیجے گئے ایک غبارے کوپکڑلیا ہے اوراس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں‌

ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ انہٰیں پولیس نے یہ اطلاع دی تھی کہ کانا چک کے علاقےمیں ایک ایسا غبارہ ملا ہے جس پرپاکستانی ایئرلائنز کا لوگو لگا ہوا ہے اوریہ بھارت کے لیے ایک خفیہ دھمکی کی عکاسی کررہاہے

 

 

ادھرجموں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے غبارے کو تحویل میں لیکرتحقیقات شروع کردی ہیں

دوسری طرف بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے دس اورسولہ مارچ کوبھی ایسے غبارے تحویل میں لیئے گئے تھے

 

 

 

 یاد رہے کہ اس سے پہلے کبھی کبوتر اورکبھی غبارے کا بھارت کی طرف سے واویلہ کیا تھا کہ پاکستان نے بھارت اندربھیجے ہیں اورپاکستان کسی بھی بھارت پرحملہ آورہوسکتا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.