پاکستانی ڈاکٹرز بغیرسرجری دل کے والوتبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے

0
413

اسلام آباد:پاکستانی ڈاکٹرز بغیرسرجری دل کے والوتبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے،اطلاعات کےمطابق شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آ باد میں پہلی بغیر سرجری دل کے والو کی تبدیلی TAVI Transcatheter Aortic Valve Implantation کے ذریعہ کی گئی۔

باغی ٹی وی کےمطابق شفا انٹرنیشنل ہسپتال ، اسلام آ باد میں شعبہ کارڈیالوجی کی ٹیم نے دل کے والو کی تبدیلی کے لیے جدید اور منفرد علاج یعنی Transcatheter Aortic Valve Implantation TAVIکا پہلا پروسیجر کامیابی کے ساتھ سر انجام دیا ۔ کارڈیالو جی ٹیم نے یہ پروسیجر ایک عمر رسیدہ مریض پر سر انجام دیا جو کہ دل کے پیچیدہ عارضے میں مبتلا تھے۔ یہ طریقہ علاج ان مریضوں کے لیے موزوں ہے جن کے دل کے والوز کو آ پریشن کے ذریعے تبدیل کرنا نقصان دہ ثا بت ہو سکتا ہے۔

TAVIتیکنیک انٹروینشنل کارڈیالوجی کے شعبہ میں عالمی سطح پر ایک متبادل اور اہم پیش رفت کے طور پر سامنے آ ئی ہے۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں TAVIپروسیجر ڈا کٹر اسد اکبر خان (کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالو جسٹ) کی سربراہی میں سر انجام دیا گیاجو کہ امریکہ میں 500سے زائد TAVIپروسیجرز سر انجام دے چکے ہیں۔

ماضی میں مریضوں کے Aortic Valveکی تبدیلی اوپن ہارٹ سرجری کے ذریعے کی جاتی تھی جبکہ اس نئے انٹروینشنل پروسیجر کی بدولت مریض کے دل کے والو کی تبدیلی ٹانگ میں ایک چھوٹے سے کٹ کی مدد سے Transcatheter کی رسائی کو ممکن بنا کر کی جاتی ہے۔شفا انٹرنیشنل ہسپتال مریضوں کے بہتر معالجے کے لیے جدید طریقہ علاج متعارف کروانے کے لیے پر عزم ہے۔

Leave a reply