
برطانوی جریدے ایسٹرن آئیز نے 2022 کے 50 بہترین ایشیائی فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔جس میں 8پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں۔2022 کا سال پاکستانی فنکاروں کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔بیشتر اداکاروں نے نہ صرف پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کمال کیا بلکہ کئی انٹر نیشنل پراجیکٹس میں بھی کام کیا۔اس حوالے سے ایسٹرن آئیز نے سال کے 50 بہترین فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ان فنکاروں میں فواد خان ، عاطف اسلم ،سجل علی،حدیقہ کیانی ،عروج آفتاب،ہمایوں سعید، شے گل، اور علی سیٹھی شامل ہیں۔فواد خان کو ان کی فلم ” دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ اور شمہور سیریز مس مارول“ میں شاندار کیمیو کی بنیاد پر فہرست میں شامل کیا گیا۔عاطف اسلم کو سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے
والے فنکار ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔اداکارہ سجل علی نے جمائما گولڈ سمتھ اور شیکھر کپور کی فلم ”وٹس لو گوٹ ٹو ڈو وِد“ میں پرفارم کرنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ گلوکارہ عروج آفتاب کو گریمی یوارڈ جیتنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔گلوکارہ حدیقہ کیانی کو سیلاب متاثرین کے لیے کام کرنے کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ہمایوں سعید کو ان کی فلم ”لندن نہیں جاﺅں گا“ اور ’دی کراﺅن‘ میں ڈاکٹر حسنات کا کردار اداکرنے پر شامل کیا گیا۔گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کو ان کے مشہور گانے ” پسوڑی“ کی وجہ سے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔بین الاقوامی سطح پر اہم اعزاز ملنے پر تمام فنکاروں کو سراہا جا رہا ہے۔