پاکستانی فنکا روں کا جانوروں کو اذیت پہنچانے والوں پر برہمی کا اظہار

0
23

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار احمد علی بٹ معورف اداکارہ اشناشاہ نے قربانی کے جانوروں کو اذیت پہنچانے اوران کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنے پر لوگوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے-

احمد علی بٹ نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پرعید الاضحیٰ کے دوران قربانی کے جانوروں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی طرف لوگوں کی توجہ دلاتے ہوئے کہا اس عید پر میں نے قربانی کی گائے کو چھت سے گرتے دیکھا، اللہ کی راہ میں قربان کئے جانے والے اونٹ کو ذبح کرنے کے بجائے اس پر چاقو سے حملہ کیا گیا اور ایک گائے کودو آدمیوں نے اے کے 47 سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

احمد علی بٹ انسٹاگرام اسکرین شاٹ
انہوں نے مزید کہا قربانی فوراً اور جانوروں کو اذیت دئیے بغیر ہونی چائیے اگر وہ بول سکتے تو کہتے کہ لوگوں کی بیوقوفانہ حرکتوں سے انہیں کتنا درد پہنچتا ہے۔ مہربانی کرکے قربانی کے جانوروں سے محبت کے ساتھ پیش آئیں، خدا ہمیں معاف کرے۔

دوسعی جانب اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ابھی ایک ویڈیو دیکھی جس میں اونچائی سے ایک گائے کو کرین کے ذریعے زمین پر لایا جارہا ہے اور اس دوران وہ کرین سے زمین پر گر کر شدید زخمی ہوجاتی ہے انہون نے لکھا کیا یہ قربانی ہے؟


اُشنا شاہ نے لکھا کہ کیا ایسے راکشسوں کے لئے کوئی جیل نہیں ہے؟

انہوں نے لکھا کہ میں پاکستان میں لوگوں کے ایسے رویوں اور حرکتوں سے تنگ آ چکی ہوں یہاں بہت سارے لوگوں کے ساتھ آخر مسئلہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ سے ایک روز پہلے کراچی سرجانی میں میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں قربانی کے لیے چھت پر پالے جانے والے بیل کو جب کرین کے ذریعے نیچے اتارا جارہا تھا ت اونچائی سے زمین پر آگرا تھااور شدید زخمی ہوگیا تھا۔ بیل گرتے ہی شہری نے اسے ذبح کردیا تھا۔

مہوش حیات کو قربان کئے گئے بکرے کی یاد ستانے لگی

 

Leave a reply