ورلڈ کپ سے باہرہونے پر پاکستانی فنکاروں کی بھارتی ٹیم پر ٹرولنگ

0
40

پاکستان اداکاروں کی فہد مصطفیٰ اور منیب بٹ نے بھارت کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کی ٹرولنگ کردی۔

باغی ٹی وی : گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تاہم بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا ہے، اب آج بھارتی ٹیم نمیبیا سے میچ تو کھیلے گی تاہم اس میچ کا ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز بھارت کے فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا ہے، بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں سنیل گواسکر، ہربھجن سنگھ اور اتل واسن نے اپنی ٹیم کا پوسٹ مارٹم کردیا ہر کوئی بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹرولنگ کررہا ہے، کسی نے ویرات کوہلی کو نشانہ بنایا تو کسی نے ہربھجن سنگھ کو آڑے ہاتھوں لے لیے ایسے میں پاکستانی شوبز اسٹارز بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے بھی بھارتی کرکٹرز کی خوب ٹرولنگ کی۔


ہدایتکار،میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کی پرانی ٹوئٹ پر کہا کہ اگر آپ کو سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہے تو ہم حاضر ہیں-


دوسری جانب اداکار منیب بٹ نے ہربھجن سنگھ کو ٹرولنگ کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کا تو والک اوور سے گیم اوور ہوگیا، ہربھجن پاجی ہن سکون ہے۔

ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی میڈیا اور سابق کھلاڑیوں سنیل گواسکر، ہربھجن سنگھ اور اتل واسن نے بھی اپنی ٹیم کو خوب آرے ہاتھوں لیا-

سابق کھلاڑیوں نے پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کوہلی الیون کو گھر کے شیر گھر سے باہر ڈھیر کا طعنہ بھی ماردیا اس کےعلاوہ سابق کھلاڑیوں نے کہا کہ سیدھی سی بات ہے ٹیم نے رن بنانے تھے نہیں بنا سکے،وکٹیں لینی تھیں نہیں لے سکے۔

خیال رہے کہ رواں ورلڈکپ میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے، گروپ 1 سے انگلینڈ اور آسٹریلیا جبکہ گروپ 2 سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

Leave a reply