fbpx

پاکستانی فنکاروں سمیت”کورولوش عثمان” کی بالا خاتون بھی گھوٹکی ٹرین حادثے پر غمزدہ

دہڑکی ٹرین حادثے کے افسوسناک واقعہ پر پاکستانی اور ترک فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے –

باغی ٹی وی : گزشتہ روز گھوٹکی کے قریب ریتی اور ڈھرکی ریلوے اسٹیشنز کے درمیان کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس جب کہ راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 62 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اس افسوناک واقعہ پر پاکستانی اور ترک فنکاروں نے غم کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے حادثے کی مکمل تفتیش کی درخواست کی ہے –

ترک ڈراما سیریل ’’کورولوش عثمان‘‘ میں بالا خاتون کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اوزگے تورر نے مذکورہ مشہور ترک سیریز کے مصنف اور پروڈیوسر مہمت بزداگ کی جانب سے اظہارِ افسوس کے لیے کی گئی پوسٹ کو اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

اردو میں لکھا گیا پیغام شئیر کیا کہ ’دوست اور برادر ملک پاکستان میں ٹرین کے حادثے کی خبر بڑے دکھ کے ساتھ سنی ہے۔

پیغام میں لکھا تھا کہ حادثے میں اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھونے والے اپنے بھائیوں کی اللہ تعالیٰ سے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کے لیےاللہ تعالیٰ سے فوری شفا کی دعا کرتے ہیں۔‘

علاوہ ازیں اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، فیصل قریشی، ہانیہ عامر، ماہرہ خان، کبریٰ خان، مہوش حیات اور عاصم اظہر سمیت متعدد پاکستانی فنکاروں نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔


عدنان صدیقی نے کہا وہ اس خبر کو سن کر صدمے کی کیفیت میں ہیں اس سانحے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرین کے لواحقین کے لئے میری دعائیں۔


ماہرہ خان نے لکھا کہ گھوٹکی میں ٹرین حادثے سے متعلق خوفناک خبر۔ اس سے متاثرہ افراد کے لئے دعائیں اور تعزیت دعا کریں اور اس واقعے کی تحقیقات کی درخواست کریں۔ اور میں امید کرتی ہوں کہ اس کے مطابق درست فیصلے کیے جائیں۔


ہمایوں سعید نے کہا کہ گھوٹکی میں ٹرین کے المناک حادثے کے بارے میں سن کر انتہائی افسوس ہوا۔ اللہ پاک مرحوم کی روحوں کو سلامت رکھے اور ان کے اہل خانہ کو یہ نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ مسافروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے جلد کارروائی کی توقع ہے-


فیصل قریشی نے لکھا کہ ٹرین کے حادثے کی تباہ کن خبرسے بہت افسردہ ہوں بہت سے معصوم جانیں ضائع اور زخمی ہوئیں۔ انہوں ذمہ دارانوں کو سبق سکھانے کا مطالبہ کیا-


کبریٰ خان نے لکھا کہ دہڑکی میں دل دہلانے والے ٹرین ایکسیڈنٹ میں اپنے تمام پیاروں کو کھونے والے تمام لوگوں کو بہت ساری دعائیں اللہ تعالٰی آپ میں سے ہر ایک کو اس بڑے نقصان سے نمٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔


مہوش حیات نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کو سزا دینے کا مطالبہ کیا-

آخر ہماری ٹرینز کب ٹریک پر چلیں گی ؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.