fbpx

مخنث افراد کے مسائل کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کانزفیسٹیول میں پیش

پاکستانی مختصر فلم ’جوائے لینڈ‘ کو دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز میں پیش کردیا گیا،’جوائے لینڈ‘ کا ورلڈ پریمیئر 22 مئی کو ہوا اور اس دوران فلم کی ٹیم ریڈ کارپٹ پر بھی جلوہ گر ہوئی-

باغی ٹی وی : فلم کے ہدایت کارصائم صادق اور اس کی کاسٹ میں شامل اداکارہ ثروت گیلانی اور ثانیہ سعید  نے ’جوائے لینڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ کے دوران کھچوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی تصویر ’نیویارک ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں

مخنث افراد کے مسائل کی کہانی پر مبنی پاکستانی ہدایت کار، لکھاری و اداکار صائم صادق کی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو تاحال پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا، ممکنہ طور پر جلد اسے آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کردیا جائے گا۔

پروڈیوسر سرمد کھوسٹ اور اپوروا چرن کی فلم میں علی جونیجو، علینا خان، سفینہ جعفری اور دیگر اداکاروں نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔

مذکورہ فلم سے قبل صائم صادق کی 2019 کی فلم ’ڈارلنگ‘ کو کانز کے علاوہ وینس اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کیا گیا تھا اور اس کی کہانی بھی مخنث افراد کے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

پاکستان میں پابندی کا شکار فلم "جاوید اقبال” نے برطانیہ میں دو ایوارڈز…

’جوائے لینڈ‘ کے پریمیئر کے علاوہ اداکارہ ثانیہ سعید اور ثروت گیلانی نے کانز فلم فیسٹیول میں فیشن کے جلوے بھی بکھیرے اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے کانز فیسٹیول کا آغاز 17 مئی سے ہوا تھا اور میلہ 28 مئی تک جاری رہے گا۔

اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات