پاکستانی فلموں ڈراموں میں اداکاری کرنے والے ناموربھارتی فنکار

0
52

پاکستانی فلموں ڈراموں میں اداکاری کرنے والے ناموربھارتی فنکار

باغی ٹی وی : پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں سمیت بھارت میں بھی بے حد مقبول ہیں اور بھارتی عوام تو پاکستانی ڈراموں کی دیوانی ہے اور پاکستانی ڈرامے شوق سے دیکھتی ہے اور وہ پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں سے سوشل میڈیا پر اکثر اظہار محبت کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں-

جبکہ پروڈیوسرز، ہدایت کار و فنکار تو پاکستانی ڈراموں اور پاکستانی فنکاروں سے بے حد متاثر ہیں۔ میڈیا میں اکثر پاکستانی فنکاروں کے بھارت جاکر کام کرنے کی خبریں گردش کرتی ہیں لیکن یہ شاید بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ بھارت کے بھی کئی نامور ،لیجنڈری اور سینئیر فنکار پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔

نصیر الدین شاہ:
نصیرالدین شاہ کا شمار بھارت کے لیجنڈ اور سینئیراداکاروں میں ہوتا ہے جو کئی سپرہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں نصیرالدین شاہ کے چاہنے والے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی موجود ہیں کیا آپ جانتے ہیں نصیر الدین شاہ پاکستانی فلموں میں بھی کام کر چُکے ہیں-

جی ہاں نصیرالدین شاہ نے 2007 میں شعیب منصور کی سپرہٹ فلم ’خدا کے لیے‘ میں نہایت اہم کردار ادا کیا تھا اس فلم میں نصیرالدین شاہ کے علاوہ اداکار شان، فواد خان اور ایمان علی نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔

اس کے بھارتی اداکار علاوہ وہ 2013 میں ایک اور پاکستانی پنجابی فلم ’زندہ بھاگ‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

اوم پوری:
بالی ووڈ کو کئی بہترین فلمیں دینے والے لیجنڈ اور آنجہانی اداکار اوم پوری بھی پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے بہت بڑے فین تھے اور پاکستانی فلموں میں کام کر چُکے ہیں-

انہوں نے پاکستان کی سپر ہٹ فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں کام کیا تھا اس فلم میں انہوں نے فہد مصطفیٰ کے والد کا کردار ادا کیا تھا اس کے علاوہ وہ ایک اور پاکستانی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔

آکاش دیپ سیگل اور شویتا تیواری:
بھارتی ٹی وی کے ایک اور نامور اداکار آکاش دیپ سیگل جو بھارتی مقبول ترین ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ سے مقبول ہوئے تھے یہ بھی پاکستانی فلم ’سلطنت‘میں کا کر چکے ہیں-

آکاش دیپ سیگل بھارت میں منفی کرداروں کے لیے مشہور ہیں اور اس فلم میں بھی انہوں نے ولن کا کردار ادا کیا تھا جبکہ اس فلم میں بھارت کی معروف اداکارہ شویتا تیواری نے ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا-

شویتا تیورای نے بھارتی مقبول ڈراما سیریل ’کسوٹی زندگی کی‘ کی اپرنا کردار ادا کیا تھا شویتا تیواری کئی ڈراموں اور بگ باس کے علاوہ پاکستانی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں۔

انہوں نے 2014 میں فلم ’سلطنت‘ میں کام کیا تھا۔ اس فلم کی ہدایات سید فیصل بخاری نے دی تھی فلم’سلطنت‘ کا بجٹ 22 کروڑ تھا اور اس کے بنانے والوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ اس وقت کی مہنگی ترین پاکستانی فلم ہے۔

فلم کا اسکرین پلے اور ڈائیلاگز معروف مصنف پرویز کلیم نے لکھے تھے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ دبئی میں ہوئی تھی لیکن یہ فلم بہت بڑی فلاپ ثابت ہوئی تھی۔

جونی لیور:
بھارت کے نمبر ون کامیڈین جونی لیور کو پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے اور لوگ یہاں بھی ان سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنی محبت انہیں بھارتی عوام سے ملتی ہے جونی لیور بھی پاکستانی فلم میں اپنی لازوال اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں-

جونی لیور نے 2011 میں پاکستانی فلم ’لو میں گم‘ میں کامیڈی کردار اداکیا تھا اس فلم میں پاکستانی اداکارہ ریما خان اور معمر رانا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

فلم کو ڈائریکٹ اور پروڈیوس بھی ریما خان نے ہی کیا تھا اور اس فلم کی زیادہ تر شوٹنگ آذر بائیجان اور ملیشیا میں ہوئی تھی۔

ونود کھنا:
آنجہانی بھارتی لیجنڈ اور سینئیر اداکار ونود کھنا بھی 2007 میں پاکستانی فلم ’گاڈ فادر‘ میں کام کرچکے ہیں۔ یہ فلم ہالی ووڈ کی کلاسیکل مووی ’گاڈ فادر‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی۔

مذکورہ فلم میں ونود کھنا کے ساتھ اداکارہ میرا، میکال ذولفقار، بھارتی اداکار ارباز خان اور شفقت چیمہ نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

سارہ خان:
سارہ خان بھارت کی مقبول اداکارہ ہیں ان کا ڈراما ’بدائی‘ بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت پسند کیاگیا تھا علاوہ ازیں سارہ خان کئی مقبول بھارتی ڈراموں اور رئلیٹی شو ’بگ باس‘ میں بھی کام کرچکی ہیں۔

سارہ خان نے 2016 میں پاکستانی اداکار نور حسن کے ساتھ ڈراما ’بے خودی‘ میں کام کیا تھا اس کے علاوہ انہوں نے 2017 میں ایک اور پاکستانی ڈرامے ’لیکن‘ میں بھی کام کیا تھا اور یہ دونوں ڈرامے بہت مقبول ہوئے تھے۔

نہیا دھوپیا:
بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا بھی پاکستان میں کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2008 میں فلم ’کبھی پیار نہ کرنا‘ سے پاکستان فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا اس فلم میں پاکستانی اداکارہ وینا ملک، زارا شیخ اور معمر رانا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Leave a reply