آج بھی پاکستان کا دورہ کرنا اچھا لگتا ہے شبنم

پاکستان کی یاد میرے دل میں بسی ہوئی ہے
0
45
shabnam

سینئر اداکارہ شبنم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے پاکستان کا دورہ کرنا اچھا لگتا ہے، میں نے زندگی کے 30 سال یہاں گزارے ہیں پاکستان کی یاد میرے دل میں بسی ہوئی ہے. پاکستان میں‌جتنا عرصہ بھی رہی بہت مصرو وقت رہا، وہ میری زندگی کا سنہری ترین دور تھا. انہوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان کا دورہ کرکے دل خوش ہوجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں بہت اچھی فلمیں‌بن رہی ہیں اور بڑے بجٹ کی فلمیں بن رہی ہیں دا لیجنڈ آف مولا جٹ اس کی بڑی مثال ہے.

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ فنکار کے فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی آج بھی پاکستان میں اچھے کردار آفر ہوں تو یقینا کروں گی. انہوں نے کہا کہ ”پاکستانی فلمیں آج بھی میں دیکھتی ہوں فارغ اوقات میں یوٹیوب پر اپنے دور کی فلمیں لگا کر دیکھتی اور خوش ہوتی ہوں.” یاد رہے کہ فلمسٹار شبنم کا شمار پاکستان کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے انہوں کے کریڈٹ پر لازوال فلمیں ہیں ان کی اداکاری آج بھی ان کے مداحوں کے زہنوں پر نقش ہیں . شبنم اپنے ملک بنگال میں رہتی ہیں لیکن انہوں نے پاکستانی فلموں سے ڈھیروں ڈھیر شہرت سمیٹی.

ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

Leave a reply