سعودی عرب میں پاکستانی لڑکیاں کیوں گرفتارکرلی گئیں‌،اہم وجہ سے سرشرم سے جھک گئے

0
71

ریاض :سعودی پولیس نے سوشل میڈیا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔سعودی پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اڑیسٹ وارنٹ جاری ہونے کے بعد پاکستانی لڑکی کو اس وقت گرفتار کیا گیا کہ جب وہ اپنی دوست کے ہمراہ بیوٹی پارلر سے نکل رہی تھی، واضح رہے کہ دونوں لڑکیاں بیوٹی پارلر میں ہی کام کرتی ہیں۔

خبردار! ناشتے نہ کرنے والے بچے تعلیمی میدان میں‌ پیچھے رہ جاتے ہیں،ماہرین طب

سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہونے والی ویڈیو میں گرفتار پاکستانی لڑکی کو سعودی لڑکوں کو غلط الفاظ میں پکارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ پاکستانی لڑکی کی اس حرکت پر صارفین کی جانب سے جدہ پولیس کو اسے گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

فوری ویزہ سروس شروع ،کاروبارکووسعت دینے کا سعودی عرب کا اہم فیصلہ

تفصیلات کے مطابق لڑکیوں پر گاڑی میں بیٹھ کر ورزش کرنے والے نوجوانوں کو چھیڑنے اور ان کو نازیبہ کلمات سے پکارنے کا الزام لگایا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکیوں نے اسنیپ چیٹ پر ویڈیو جاری کی جس میں سوشل میڈیا صارفین اور سعودی عوام سے اپنے عمل کی معافی مانگی ہے۔

قومی ہیرو کیلئےصدقہ زکوٰة جمع کرائیں،لندن میں نوازشریف کےعلاج کیلیے چندہ مہم

سعودی عرب کے قوانین میں چھیڑ خانی کی سزا پانچ سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانہ ہے، تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کو معافی مانگنے کے بعد رہا کردیا ہے یا ان پر قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

Leave a reply