بھارت نے پاکستان کے بڑے سائبر حملوں کا اعتراف کیا ہے،پاکستان کا بھارت پر سائبر حملہ تاریخ کا سب سے بڑا سائبر اٹیک قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا سائبر سیل نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ انڈیا کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے 15 لاکھ سے زائد سائبر حملے کیے گئے، جن کے پیچھے سات جدید ہیکنگ گروپس (Advanced Persistent Threat – APT) کارفرما تھے۔ یہ حملے سیزفائر کے بعد شروع کیے گئے۔
مہاراشٹرا سائبر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس یشسوی یادو نے بتایا کہ ان سائبر حملوں کا آغاز بنگلہ دیش، پاکستان، مشرق وسطیٰ، اور انڈونیشیا کے ایک گروپ سے ہوا۔
مہاراشٹرا سائبر سیل کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے کئی بڑے ہوائی اڈوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، ان میں چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ممبئی) بھی شامل تھا۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے درمیان پاکستان نے بھارت کی بجلی تنصیبات پر زبردست سائبر حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 70 فیصد بجلی گرڈ کو ناکارہ بنا دیا تھا اس حملے کے نتیجے میں پورے بھارت میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا اور ہر طرف اندھیرا چھا گیا تھا ساتھ ہی پاکستانی سائبر فورسز نے بھارتی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر وار کرتے ہوئے ان کی متعدد سرکاری، دفاعی اور حساس ویب سا ئٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا ڈیلیٹ اور لیک بھی کردیا تھا۔
خطے میں عدم استحکام اور خطرات کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہے،اسحاق ڈار