پاکستانی کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں ترقی

0
38

پاکستانی کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ میں ترقی

باغی ٹی وی : پاکستان نے جنوبی افریقا کوٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کی رینکنگ میں بہتری حاصل ہوئی ہے . آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی باؤلنگ میں درجات میں بہتری آئی ہے .

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق انگلش کپتان جو روٹ بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد دو درجے کرتے ہوئے پانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا اور آسڑیلیا کے سٹیو سمتھ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

باؤلنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور انگلینڈ کے براڈ کا دوسرا نمبر برقرار ہے جبکہ جیمز اینڈرسن تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف شاندار پرفارمنس دینے والے پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی 21 درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آ گئے ہیں.بولرز کی رینکنگ میں محمد عباس کا 12 واں نمبر ہے جبکہ شاہین آفریدی 4 درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم نے جنوبی آفریقہ کی ٹیم کو وائٹ واش کرتے ہوئے دو صفر سے شکست دی ہے جس کے بعد اس یہ رینکنگ میں بہت معاون ثابت ہوئی ہے .

راولپنڈی ٹیسٹ پاکستان کے نام . پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے دی

Leave a reply