پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کر لی

0
22

پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی

جنرل سیکریٹری الپائن کلب کا کہنا ہے کہ عبدل جوشی کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ شمشال سے ہے عبدل جوشی تیرہ رکنی ایورسٹ ایکسپیڈیشن ٹیم کا حصہ تھے عبدل جوشی رواں سال دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں

عبدالجوشی کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ 38 سالہ کوہ پیما پیر کی صبح کامیابی کے ساتھ 8 ہزار 849 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی ہیں جبکہ 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 چوٹیوں میں سے یہ ان کی دوسری چوٹی ہے، وہ اس سے قبل اناپورنا کو بھی سر کر چکے ہیں

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عبدالجوشی نے گزشتہ برس گلگت بلتستان میں واقع مشکل ترین پاسو کونز کو سر کیا تھا، وہ پاسو کونز کو سر کرنے والے پہلے کوہ پیما ہیں عبدالجوشی عام طور پر ان چوٹیوں کا رخ کرنے کیلئے مشہور ہیں جو ماضی میں کسی نے سر نہ کی ہو

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

پاکستانی کوہ پیماؤں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی

یوم پاکستان پریڈ،کوہ پیما سدپارہ کو خراج تحسین،پاک فضائیہ، بحریہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ

پاکستانی نوجوان نے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر لیا

ماؤنٹ ایورسٹ پر 24 گھنٹے میں دوسری بار سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا

Leave a reply