پاکستانی معیشت کی بحالی پر چین نے پھر سے دوستی کا حق ادا کردیا

پاکستانی معیشت کی بحالی پر چین نے پھر سے دوستی کا حق ادا کردیا

باغی ٹی وی : چین نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادار کرتے ہوئے پاکستان کو کورونا کیخلاف کوششوں اور معیشت کی بحالی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس سلسلے میں سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف کوششوں، معیشت کی بحالی اور سماجی ترقی میں پاکستان کی ضروریات کے مطابق اس سے تعاون جاری رکھے گا۔

منگل کے روز بیجنگ میں معمول کی بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب دیتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وینگ وین بن نے
اس بات کی یقین دھانی کرائی چینی ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کورونا وائرس کی وباء پھوٹنے کے بعد سے ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں اور یہ ٹھوس اقدامات ہماری سدا بہار دوستی کی علامت ہیں۔

پاک چین ڈپلومیٹک تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگر ہ کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہم ایک ساتھ اپنی تقریبات کی سرگرمیوں کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے اور اپنے باہمی تعلقات کو نئی قوت دیں گے۔چین نے ہر مشکل وقت میں دوست کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی اس دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.