پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان نئے فرسٹ منسٹر منتخب ہوگئے

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان نئے فرسٹ منسٹر منتخب ہوگئے
برطانیہ کی سیاست میں نئی تاریخ رقم ہوگئی اور پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے جبکہ 37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے نئے فرسٹ منسٹر (اسکاٹش حکومت کے سربراہ) ہوں گے اور وہ کسی برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اورپاکستانی نژاد لیڈر ہوں گے۔
حمزہ یوسف گلاسگو کے علاقے پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ ہیں۔ حمزہ یوسف کوایس ایم پی لیڈر شپ انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 52.1 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل کیٹ فوربز 47.9 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں۔ حمزہ یوسف اسکاٹش پارلیمنٹ سے منگل کو اعتماد کا ووٹ لیں گے اور وہ فرسٹ منسٹر (اسکاٹش حکومت کے سربراہ) ہوں گے۔
حمزہ یوسف کا اعتماد کا ووٹ لینا رسمی کارروائی ہے، وہ اسکاٹ لینڈ کے وزیرصحت کےطورپرخدمات انجام دے رہے تھے، انہیں اسکاٹش پارلیمنٹ کا کم عمرترین رکن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ حمزہ یوسف پہلی بار2011 میں 26 سال کی عمرمیں اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن بنے، وہ اسکاٹش کابینہ میں وزیرٹرانسپورٹ، وزیرانصاف بھی رہ چکے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم
حمزہ یوسف کے والد مظفریوسف کا تعلق پاکستان کے قصبے میاں چنوں سے ہیں۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رشی سونک کنزرویٹیوپارٹی کے سربراہ منتخب ہوئے تھے اور وہ پہلے ایشیائی نژاد برطانوی وزیراعظم ہیں، ان کے آبا و اجداد کا تعلق پاکستان سے ہے۔