پاکستانی پرچم کی بے حرمتی،قائمہ کمیٹی کا نوٹس،اسلام آباد پولیس کو حکم دے دیا

0
38

پاکستانی پرچم کی بے حرمتی،قائمہ کمیٹی کا نوٹس،اسلام آباد پولیس کو حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان مہاجرین کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان کے قومی پرچم کی بے حرمتی کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لیا ہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹر رانا مقبول احمد، سینیٹر مولا بخش چانڈیو، سینیٹر فیصل سلیم رحمان، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر دلاور خان، سینیٹر ولید اقبال اوروزارت داخلہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے افغان مہاجرین کی غیرقانونی سرگرمیوں پر بحث کی گئی اجلاس میں پاکستانی شہری کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر نوٹس لیا گیا پاکستانی شہری نے شکایت کی تھی کہ افغان پناہ گزینوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی ہے اس نوٹس لیا جائے ،قائمہ کمیٹی نے اسلام آباد پولیس کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو بھی پاکستان کے قومی پرچم کی بے حرمتی کرے گا اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ مہاجرین کو اسلام آباد کے کسی اور علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔ وزارت اس معاملے پر یو این ایچ سی آر کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ کمیٹی نے اس معاملے میں کارروائی نہ کرنے والے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ 15 روز کے اندر رپورٹ دوبارہ قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش کی جائے،

دنیا ایک مرتبہ پھر بوسنیا، گجرات جیسی نسل کشی دیکھے گی؟ عمران خان نے خبردار کردیا

بھارتی وزیراعظم کی خواہشات کیا….امریکی اخبار نے بتا دیا

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

قبل ازیں پشاور پولیس نے پاکستانی پرچم کو نذر آتش کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے افغان مہاجر کو گرفتار کرلیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے پولیس کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں ایک افغان مہاجر پاکستان پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے اسے نذر آتش کرتا ہے اور اس دوران وہ پاکستان کیخلاف نازیبا جملے بھی استعمال کررہا ہےایک اطلاع پر ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو شاہ عالم پل کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت فاروق ولد عبد الرحمن ساکن افغانستان کے نام سے ہوئی جو پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

Leave a reply