کانگو:پاکستانی امن دستوں کا کامیاب آپریشن، سیلاب میں گھرے ہزاروں افراد ریسکیو،متاثرین افواج پاکستان کودعائیں دینے لگے
راولپنڈی:کانگو:پاکستانی امن دستوں کا کامیاب آپریشن، سیلاب میں گھرے ہزاروں افراد ریسکیو،متاثرین افواج پاکستان کودعائیں دینے لگے ،اطلاعات کے مطابق کانگو میں پاکستانی امن مشن دستوں نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے دو ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔ اویریا کے علاقے میں شدید بارشوں کے باعث پچھتر ہزار افراد متاثر ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے کی گئیں ٹویٹس کے مطابق پاک فوج اقوام متحدہ امن مشنز کے تحت غیرممالک میں امدادی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے۔
کانگو میں پاکستانی امن دستوں نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سیلاب میں گھرے ہزاروں افراد کی جانیں بچا لیں۔ افریقی ملک کے دور افتادہ علاقوں میں پھنسے دو ہزار افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
Pakistani Peacekeepers rescued more than 2000 people stranded due to heavy floods in Uvira region in Democratic Republic of CONGO (DRC). Torrential floods erupted in Uvira region starting last week. Rains and flooding damaged thousands of houses affecting 75,000 people. (1/4) pic.twitter.com/n5fQfvuL3i
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 26, 2020
کانگو میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے بعدآنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی جس سے ہزاروں مکانات تباہ جبکہ 75 ہزار سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی امن دستے متاثرہ علاقوں میں موقع پر پہنچے، سیلابی ریلا روکنے کیلئے پتھروں سے بند بنایا، دور دراز علاقوں میں متاثرین کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ طبی امداد اور راشن بھی فراہم کیا۔
Troops also built a stone embankment to check flood water, which was strong enough to shift people & vehicles from affected area. Stranded people were served with food & provided necessary med care. Pakistani Peacekeepers’ rescue efforts have been widely acknowledged by UN. (3/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 26, 2020
پاکستانی امن دستے کی خدمات کی اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام نے بھی تعریف کی جبکہ مقامی افراد نے بھی ان کوششوں کو بے حد سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے 4 ہزار سے زائد اہلکار امن دستوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ فرائض کی ادائیگی کے دوران 157 اہلکار شہادت کا رتبہ بھی پا چکے ہیں۔