پاکستانی وزیراعظم عمران خان عظیم کپتانوں کے کپتان قرار

0
28

دبئی:پاکستانی وزیراعظم عمران خان عظیم کپتانوں کے کپتان قرار ، آئی سی سی سروے،اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دنیا بھرمیں کرکٹ کے میدانوں میں بہترین کارکردگی اور بہترین لیڈرشپ کا حق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کوقرار دیا ہے

اس حوالے سے تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے سروے میں دنیا بھر کے مداحوں نے عمران خان کو عظیم کپتانوں کا کپتان قرار دے دیا۔29سال گزرنے کے باوجود 92ورلڈ کپ کے کپتان عمران خان آج بھی سب کی اولین پسند ہیں ، ان کی مقبولیت کا سحرکم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھنے لگا۔

آئی سی سی کے سروے میں دنیا بھر کے مداحوں نےعمران خان کو عظیم کپتانوں کا کپتان قراردیدیا،آئی سی سی نے عمران خان کو کرکٹ جینیئس قرار دیدیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی عمران خان کودنیا کرکٹ کا عظیم کھلاڑی ہونے کااعزاز حاصل ہوچکا ہے ، جوکہ بلاشبہ پاکستان کےلیے ایک اعزاز سے کم نہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی مقبولیت اس وقت بھی دیکھنے میں آئی جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ’پیس سیٹرز‘ کے عنوان سے کروائی گئی پولنگ میں عمران خان فاتح قرار پائے۔ عمران خان نے 47 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کو شکست دی، جنہوں نے 46 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

آئی سی سی نے اپنے ٹویٹ میں تین مرد اور ایک خاتون کرکٹر کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ کرکٹر ہیں جن کی بیٹنگ یا باﺅلنگ اوسط، کپتان بننے کے بعد بہتر ہوئی ہے۔ آئی سی سی نے جن چار کرکٹرز کے نام دئیے ان میں بھارت کے ویرات کوہلی، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ اور پاکستان کے سابق کپتان عمران خان شامل ہیں۔

آئی سی سی نے پولنگ میں لوگوں سے کہا کہ وہ یہ فیصلہ کریں کہ ان چاروں میں سے کس نے کپتان بننے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی ہے جس پر پانچ لاکھ 36 ہزار 346 لوگوں نے اس پولنگ میں حصہ لیا اور عمران خان 47 فیصد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ویرات کوہلی کو 46 فیصد ووٹ ملے جبکہ اے بی ڈویلیئرز کو چھ فیصد اور میگ لیننگ کو 0.5 فیصد ووٹ ملے۔

Leave a reply