صدرعارف علوی سے پاکستان میں ملائیشیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی ملاقا۔پاکستان ملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے ۔دونوں ممالک مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر اتفاق رائے رکھتے ہیں۔دونوں برادر ممالک کے باہمی مفادات کیلئے تجارت ، ثقافت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

دونوں ممالک کے مابین زبردست خیر سگالی موجود ہے ۔دو طرفہ باہمی فوائد کے لئے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے زبردست مواقع موجود ہیں ملائشیا کو پاکستان کے موزوں سرمایہ کاری کے ماحول سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔متعدد ملائیشین میگا کمپنیاں پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو کر فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔

صدر مملکت نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیراور فلسطین کے مسلمانوں کےخلاف اسرائیلی فوجی دستوں کی بربریت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔عالمی برادری کشمیر اور فلسطین کے عوام کو حق خود ارادیت کا ضروری حق دے کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Shares: