پاکستانی سائنسدان دنیا سے ایک قدم آگے:کورونا کی تشخیص کیلئے ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار کرڈالی

0
32

اسلام آباد:پاکستانی سائنسدان دنیا سے ایک قدم آگے:کورونا کی تشخیص کیلئے ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار کرڈالی ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی سائنس دانوں اور نیکاپ نے کورونا کی تشخیص کے لیے ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار کرلی۔

ادھر ذرائع کے مطابق سائنس ڈپلومیسی پاکستان کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا کی تشخیص کے لیے ’کووریڈ‘ سافٹ وئیر کی منظوری دے دی ہے۔

سائنس ڈپلومیسی پاکستان کا کہنا ہے کہ جدید سافٹ وئیر ایکسرے کی مدد سے کورونا کی تشخیص کرےگا، کووریڈ ایک منٹ سے کم وقت میں 90 فیصد درستی کے ساتھ نتائج دیتا ہے۔کورونا کی تشخیص کا سافٹ وئیر’کووریڈ‘ بنانے پر نیکاپ اور پاکستانی سائنسدانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سائنس ڈپلومیسی کے مطابق پاکستان یہ ٹیکنالوجی دیگر ممالک سے شیئر کرنے کے لیے تیار ہے، یہ قیمت سے متعلق مؤثر اور دنیا بھر میں باآسانی دستیاب آلہ بن سکتا ہے۔

Leave a reply