پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار

پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار #Baaghi

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی موت پر پاکستانی سیاسی و شوبز شخصیات کی جانب سے شدید افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : اپنی فلموں میں مختلف اداکاری کے رنگ چھڑکنے والے دلیپ کمارکوشہنشاہ جذبات، ٹریجڈی کنگ، برصغیرکا عظم اداکار جیسے ناموں سے پکارا جاتا رہا۔ ان کی اداکاری کی دنیا دیوانی تھی، ایک نہیں، دو نہیں بلکہ متعدد کامیاب فلموں میں اداکارنے اپنے جذبات کی عکاسی اوربہترین اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

ان کے انتقال کے بعد ان کےاہل خانہ سمیت دنیا بھر میں موجود ان کے مداح غم میں مبتلا ہوگئے ہیں اورانہیں یاد کرکے آبدیدہ ہیں جن میں پاکستانی معروف سیای و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے فلم انڈسٹری کے عہدکا خاتمہ ہوا ہے دلیپ کمار کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کرتے ہیں، دلیپ کمارکوبھارتی صعنت کے سب سے بڑے اعزاز دادا صاحب پھالکےسے نوازا گیا-

سینئر اداکار عثمان پیرزادہ کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دلیپ کمار نفیس اور بہترین شخصیت کے مالک تھے دلیپ کمار کی وفات بڑے فلم اسٹار کے سنہرے دور کا اختتام ہے-

پاکستن مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی وفات بڑے فلم اسٹار کے سنہرے دور کا اختتام ہے دلیپ کمار نے دہائیوں تک لوگوں کے دل پر راج کیا، دلیپ کمار کی وفات فن کے قدر دانوں کا بڑا نقصان ہے-

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اداکار دلیپ کمار کی وفات پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ملاقاتوں میں بھی دلیپ کمار کو ایک سحر انگیزشخصیت پایا
دلیپ کمار ایک عہد ساز فنکار تھے،انکا متبادل ممکن نہیں-

قائدحزبِ اختلاف شہباز شریف کا دلیپ کمار کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دلیپ کمارکا فنی سفر فلمی دنیا کا یادگار ترین دور ہے ، دلیپ کمارنےفلموں میں ناقابل فراموش کردارنبھائے، دلیپ کمارکی بعض فلموں کوجتنی شہرت ملی کسی اورکو نہ مل سکی،پاک بھارت اچھےتعلقات کےلیے کوششیں ان کی امن پسندی کامظہر تھیں دلیپ کمارنےبطوررکن پارلیمان پاک بھارت تعلقات کےلیےکوششیں کیں-

صدر مملکت عارف علوی کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں دلیپ کمار خاندن کے ساتھ ہیں دلیپ کمار عاجز ،پروقار اور بہترین شخصیت کے مالک تھے-


کرکٹر شاہد آفریدی کا دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کہا کہ دلیپ کمار ہمارے دل میں رہتے ہیں،اہلیہ سےتعزیت کرتاہوں دلیپ کمار کا انتقال پشاور سے ممبئی تک تمام پرستاروں کے لیے بڑا نقصان ہے-


گلوکار علی ظفر کا دلیپ کمار کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا کہا کہ دلیپ کمار کے انتقال سے ایک ایسے دور کا اختتام ہوا جو لازوال رہے گا، ہر سطر جو دلیپ کمار نے بولی، اس پر ابواب تحریر کیے جاسکتے ہیں، دلیپ کمار ایک انتہائی نفیس اور بہترین انسان تھے-


اداکارہ ثمینہ پیرزادی نے بھی شدید غم کا اظہار کیا-


عدنان صدیقی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ صاحب اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے علامات ایک چھوٹی سی بات ہوگی۔لیجنڈز کی موت نہیں ہوتی۔ وہ اپنے کام میں جیتے ہیں-

عمران عباس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب آپ نے ممبئی سے فون پر مجھ سے اور میرے والدین سے بات کی تھی اور پھر مجھے اپنے بلایا تھا اور عید جو میں آپ کے ساتھ گزاری تھی. میں لفظی طور پر حیران اور آپ کی موجودگی سے جادو ہوا تھا۔ میں اپنے کھونے کے احساس کو سمجھ نہیں سکتا ہوں۔ ایک ادارہ ، ایک افسانہ ، اسٹارڈم کے باوجود مہربانی اور بلا شبہ برصغیر کا سب سے بڑا ستارہ جو کبھی کبھی ہی پیدا ہوتا ہے جس نے 7 دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے تک 3 نسلوں کے دلوں پر راج کیا اور آنے والی نسل کے لئے "اداکاری” کی بنیاد رکھی۔

Comments are closed.