سال 2021،پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کا ریکارڈ بن گیا

0
45

سال 2021،پاکستانی اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کا ریکارڈ بن گیا
سال 2021 میں پاکستان کے تیزی سے ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی سیکٹر میں پچھلے 6 برس سے بھی زیادہ سرمایہ کاری ہوئی رواں سال اسٹارٹ اپس میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو کہ پاکستان کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے

بلومبرگ کے مطابق یہ سرمایہ کاری امریکا، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے کی گئی ہے، آدھے سے زیادہ فنڈریزنگ معاہدوں میں مائیکروسافٹ اور لنکڈ ان کے ایک سابق عہدیدار کا کردار رہا پاکستانی نژاد عاطف اعوان نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک ٹیکنالوجیکل کمپنیز کے ساتھ منسلک رہنے کے بعد انہوں نے امریکا میں اسٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ کاری شروع کردی تھی۔ اسی دوران وہ سان فرانسسکو سے نکل کر اپنے والدین سے ملاقات کے لیے جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں آئے جو آم اور کپاس کے لئے جانا جاتا ہے اور انہیں نئے مواقع نظر آنے لگے۔

مختلف مقامی انٹریپرینیورز نے ان سے رابطہ کیا اور اپنے کاروبار کو ترقی دینے کے لیے مشاورت کی تب عاطف اعوان کو پاکستان میں نئے اسٹارٹ اپس کے مواقع نظر آئے وہ پچھلے برس فروری میں دوبارہ امریکا چلے گئے اور انڈس ویلی کیپیٹل کے نام سے ایک کیپیٹل فنڈ قائم کیا .کرنچ بیس اور انویسٹ 2 اننویٹ ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں رواں سال اسٹارٹ اپس میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جو کہ ملک کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے امریکی کمپنی کلائنر پرکنز نے اس سال سب سے پہلے سرمایہ کاری کی، اس کے بعد دو سنگاپورین کمپنیز ڈیفائی پارٹرنز اور ویو میکر پارٹنرز نے اور بعد ازاں یو اے ای کی زین کیپیٹل نے بھی سرمایہ کاری کی

کلائنر پرکنز کے ایک پارٹنر مامون حامد نے کہا کہ پاکستان میں بڑی منڈی بننے کے لیے تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ صرف نوجوانوں کی بات کی جائے تو ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ وہ دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ جلدی کام کا جدید انداز اپنا سکتے ہیں۔کئی نوجوان بہت اچھی تنخواہوں والی غیرملکی ملازمتیں چھوڑ کر پاکستان واپس آگئے ہیں اور اینٹریپرینیورز بن گئے ہیں ایک امریکی شہری جارڈن اولیواس نے کہا کہ یہ دنیا کی آخری بڑی آبادی ہے جہاں پر اب تک ٹیکنالوجی کے شعبے میں صحیح معنوں میں کام نہیں ہوا جارڈن آج کل اسلام آباد میں ‘قست پے’ نامی اسٹارٹ اپ پر کام کررہے ہیں جس میں صارفین کو پہلے خریدیں، بعد میں پیسے دیں کی سہولت فراہم کی جائے گی عاطف اعوان کا کہنا ہے کہ چین، بھارت اور انڈونیشیا میں جو کچھ ہوا ہے وہ اب پاکستان میں بھی ہورہا ہے لیکن بہت تیزی کے ساتھ۔ پہیہ گھومنا شروع ہوگیا ہے

پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں طویل عرصے سے اسٹارٹ اپ پر کام ہو رہا تھا، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کو خوف کی نگاہ سے دیکھتے تھے کیوںکہ پاکستان میں ماضی میں دہشتگردی کے پے درپے واقعات ہوتے رہے، تا ہم اب ھالات مختلف ہیں، 200 ملین کی آبادی میں سے دو تہائی 30 سال سے کم عمر کی ہے، زیادہ تر خریداری اب بھی نقدی میں کی جاتی ہے اور نسبتاً کم لوگوں کے پاس بینک اکاؤنٹ ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد تین گنا سے زیادہ ہو کر تقریباً 110 ملین ہو گئی ہے۔

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

Leave a reply