پاکستانی طالبہ ندا علی جمالی نے ریسلنگ میں دوگولڈ میڈل حاصل کرکے نام روشن کردیا

کراچی :پاکستانی طالبہ ندا علی جمالی نے ریسلنگ میں دوگولڈ میڈل حاصل کرکے نام روشن کردیاتفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع بدین سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ ندا علی جمالی نے کیلیفورنیا میں منعقدہ خواتین ریسلنگ مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےدو طلائی تمغے جیت لیےہیں۔
ندا علی جمالی کےماموں بابرجمالی کا نے مقامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ندا اس وقت اپنی تعلیم کے لئے امریکہ میں مقیم ہے اور وہیں اسے ریسلنگ میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ ندا نے ریسلنگ کے مقابلے کے لیےباضابطہ تربیت حاصل کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ندا نے امریکی حکومت کے یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت اسکالر شپ ٹیسٹ میں 6549 امیدواروں میں سے منتخب ہونے والے77 طلبہ و طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ندا علی نے 14 اگست 2018 کو وہاں ’میریز ولا ہائی اسکول ‘میں داخلہ لیا تھا اور وہ میزبان والدین کے خاندان کے ساتھ وہیں رہ رہی ہے۔