مزید دیکھیں

مقبول

پاکستانی تجزیہ نگار کی بھارتی عوام کو مدد کی پیشکش

ہندوستانی عوام کے نام اسلام آباد سے پاکستانی تجزیہ نگار کا کھلا خط.

اسلام آباد میں مقیم ایک پاکستانی تجزیہ کار صباح الدین نے حالیہ کرونا وبا کے تناظر میں ہندوستانی عوام کے نام ایک کھلا خط لکھ دیا. خط میں کرونا وبا سے انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کی طرف سے تعزیت بھی پیش کی. انہوں نے پاکستانی حکومت کی طرف سے مدد کا حوالہ دیتے ہوئے عام پاکستانی شہریوں کی طرف سے ہر قسم کے مدد کی بھی پیشکش کی.

خط میں ہندومت کی مقدس کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے آپس میں امن اور بھائی چارہ بڑھانے کی درخواست کی. پاکستانی تجزیہ کار نے ہندوستانی میڈیا پرنفرتیں پھیلانے پر سخت تنقید کی ہے اور پاکستان دشمنی پر افسوس کا اظہار کیا. اس کے ساتھ ہی میڈیا کی وجہ سے ہندوستانی مسلمانوں کی حالت ذار کی بھی نشاندہی کی. پاکستانی شہری نے ہندوستانی عوام سے دہلی حکومت پر پاکستان دشمن پالیسی ترک کرنے کے لیے دباو بڑھانے کی درخواست کی. تجزیہ نگار نے پاکستان میں ہندوستانی حکومت کی طرف سے دہشت گردی پر لکھتے ہوئے افغانستان میں پاکستان دشمن خفیہ آپریشن اور کلبوشن یادو کا بھی تذکرہ کیا.

انہوں نے ہندوستانی عوام سے پاکستان کو ایک حقیقت تسلیم کرنے کا بھی مشورہ دیا. پاکستانی تجزیہ نگار نے ہندومت کی تعلیمات کی نشاندہی کرتے ہوئے واضع کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور حکومتی جبر کے نتائج قدرتی طور پر شرر انگیز ہونگے. خط میں ہندوستانی عوام سے دہلی حکومت اور ہندوستانی فوج کی پاکستان دشمن پالیسیوں کو ترک کروانے کے لیے ایک فعال کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی.

خط لکھنے والے صباح الدین کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور کئی سول سوسائٹی تنظیمات کے ساتھ منسلک ہیں

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،

برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

بھارت میں کرونا سے سڑکوں پر اموات، پاکستان نے بھی بڑا اعلان کر دیا

بھارت میں کرونا کیسز ، بھارتی سائنسدانوں نے ہی بھارتی قوم کو ڈرانا شروع کر دیا

کرونا کیسز، بھارت میں نیا ریکارڈ بن گیا،شمشان گھاٹ میں طویل قطاریں

کرونا کیسز، بھارت دنیا میں نمبر ون، سب سے زیادہ مریضوں کا ایک اور ریکارڈ بنا لیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan